گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں قائم جامع مسجد کیماڑی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری کی آمد ہوئی۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم موضوعات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف، مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی نیتیں کیں۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں کیماڑی ٹاؤن اور فش ہاربر ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی زندگی کے ہر طبقے سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور انہیں دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔

اسی سلسلے میں 16 مارچ 2022ء بروز بدھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

بار کے تمام افراد سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 مارچ 2022ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن پر مشتمل ”ضروریات دین کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورس میں شرکت کرنے والے افرادکو (1)ضروریاتِ دین سے آگاہی (2)نماز کی شرائط و فرائض، عملی طریقہ (3)عقیدے کا بیان اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

کورس میں آمد کا وقت: 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء

کورس کا آغاز: 26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز تہجد

کورس کا اختتام: 27 مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نماز عصر

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سندھ مشاورت کے نگران حاجی قاری ایاز عطاری نگران ضلع مٹیاری مشاورت، شعبہ تاجران اور شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سندھ کے شہر بھٹ شاہ پہنچے جہاں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

شرکا نے مزار شریف پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


سماجی و کاروباری شخصیت حاجی رفیق پردیسی صاحب دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان دنوں علیل ہیں۔

علالت کے سبب اور دل میں سٹنٹ Stuntڈلنے کی بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے حاجی رفیق پردیسی صاحب سے ملاقات کی اور عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2022ء بروز بدھ علاقائی نگران سول لائنز ٹاؤن کلفٹن عبدالسمیع عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران محمد خالدعطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں سنتیں و آداب سکھانے کے لئے دنیا بھر میں دعوتِ اسلام کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائیوں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سیالکوٹ کے علاقے اڈا جھائی (چپراڑ روڈ) میں واقع جامع مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں بھرپور انداز میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2022ء بروز جمعرات پتوکی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے پتوکی میں قائم فیضانِ مدینہ میں انٹر نیشنل اسلامک سکول سسٹم دارالمدینہ کھولنے، 12 مارچ 2022ء کو چھانگا مانگا میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور 18 مارچ 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے شبِ براءت میں عاشقانِ رسول کو شرکت کی دعوت دینےسمیت دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی۔

اسی طرح 29 مارچ کو پتوکی مارکیٹ میں تاجران کی تربیت و رہنمائی کے لئے زکوٰۃ کورس کے متعلق چند نکات پر کلام کیا گیا جس میں دارالافتاء کے مولانا انس عطاری مدنی شرکا کی تربیت کریں گے۔

واضح رہے 12 مارچ کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود ہوں گے جبکہ 18 مارچ کو ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں نگران ِڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں سنتیں و آداب سکھانے کے لئے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائیوں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4D کراچی میں قائم گلزار مدینہ مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ذکر و دعا اور صلاۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں قائد آباد ٹاؤن کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے دو مساجد میں درس دیا۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران، مسجد کی انتظامیہ اور علاقے کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تحت ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا آغازہوچکا ہے

قائم کردہ 523 امتحانی مراکز میں 56 ہزار سے زائدطلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں

دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے نصاب تعلیم و نظام امتحانات کے لئے قائم وزارت تعلیم وفنی تربیت پاکستان سے منظور شدہ دینی تعلیمی بورڈ کنز المدارس پاکستانکے تحت ملک بھر میں آج 10 مارچ 2022ء سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس سال امتحانات کے لئے پاکستان بھر میں 523 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں درسِ نظامی، تخصصات، اور تجوید و قراءت کے 56ہزار 238 طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں، اس کے علاوہ تحفیظ القرآن کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 8 ہزار 95 ہے۔ ان امتحانی مراکز میں تقریباً 2 ہزار علماء اور عالمات کو بطور نگران مقرر کیا گیا ہے جو امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انتظامات کے حوالے سے آسانیاں فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وقافی حکومت وزارتِ تعلیم پاکستان کی طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دینے کے بعدکنز المدارس بورڈپاکستان کے تحت پہلی دفعہ امتحان لیا جارہا ہے جبکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو جامعۃ المدینہ سے ڈگری جاری ہوتے ہی Higher Education Commission بھی ایم اےM.A اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئےمختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے ایسا ہی ایک ایونٹ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے  جو باقاعدگی سے ہر جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب منعقد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج مؤرخہ 10 مارچ 2022ء بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد مدینہ سیکٹر C.2میر پور کشمیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے رات 8:45 بجے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ جامع مسجد رضائے مصطفٰے، کورنگی نمبر 04، کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور مرکزی جامع مسجد شیر اہلسنت سانگلہ ہل میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔