ایسے بچے جو جسمانی و ذہنی طور پر معذور ہوتے ہیں۔ انہیں پوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے بچوں کی بحالی کے لئے فیضان ری پبلی ٹیشن سینٹر Faizan Rehabilitation Centre کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی پہلی برانچ کراچی کے علاقے شارع فیصل میں قائم کی گئی۔ اس ادارے میں پری اسکول کے نصاب کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم ،Physical therapy, Occupational therapy Speech therapy, Physiotherapy، Montessori Educationاور ماہر ٹرینر کی خصوصی توجہ کے ساتھ ان کی تربیت کی جاری ہے۔

اس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں اپنی دوسری برانچ بھی قائم کردی ہے۔اس برانچ کے آغاز میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان ری ہبلی ٹیشن سینٹر کے متعلق بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر بہترین Performance پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو Appreciationشیلڈز بھی دی گئی۔