گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن بکس کراچی سٹی کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

دوسری جانب کراچی سٹی کے ائمہ ذمہ داران و امام صاحبان کی تربیت کے لئے میٹ اپ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انہیں رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)