
گزشتہ دنوں فیصل آباد کے علاقے غلام آباد میں شیخ محمد افتخار کے گھر اُن کے بیٹے شیخ
محمد عمار کی عیادت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شیخ محمد عمار سے ملاقات کرتے ہوئےاُن کی خیریت دریافت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں اللہ عزوجل کی رضاء پر راضی رہنے اور بیماری
پر صبر کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ دیگر
ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی میں قائم نیو میمن مسجد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا

دعوتِ اسلامی کے تحت 10 فروری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر کراچی
میں قائم نیو میمن مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی
عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ رات مسجد
میں اعتکاف کیا نیز نمازِ تہجد اور سحری و مناجات کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 فروری 2022ء بروز
جمعرات پنجاب پاکستان کے نیو ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ ٹوبہ گوجرہ سٹی میں قائم جامع مسجد صدیقیہ نقشبندیہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کاافتتاح کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی نےعاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں
داخلہ دلوانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری
مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان
کے شہر ٹوبہ میں قائم جامع مسجد فیضان مشکل کشا 322 ج ب
شہزادہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کاافتتاح کیا گیا جس دوران مقامی ذمہ
داران سمیت کافی تعداد میں عاشقانِ رسول موجود تھے۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں
اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 فروری 2022ء
بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
جنید عطاری مدنی نے’’محبت الہٰی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے محبت الٰہی کی علامات بیان
کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حافظ
ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کی جانب سےدنیا بھر میں وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول کو علمِ دین
سیکھنے سکھانے کے لئے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔اسی
سلسلے میں 10 فروری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر چونیا میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔بعدازاں شرکائے اجتماع نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ شعبہ
گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی تقرری، کارکردگی
اور کورسز کا جائزہ لیا نیز دیگر اہم امور
پر کلام کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سرفراز چاڑی حیدرآباد
میں قائم جامع مسجد بابا سرفراز میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کےکثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ صوبۂ سندھ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز
عطاری نے ختمِ
قراٰن مع تفسیر ِصراطُ الجنان کے سلسلے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کی
جانب سے پہلا یتیم خانہ ”مدنی ہوم“نارتھ کراچی میں قائم ہوگا
.jpg)
دعوت
اسلامی کا بڑا قدم
دعوتِ
اسلامی فلاحی کاموں میں ایک مثالی اور
نہایت احسن قدم اٹھانے جارہی ہے۔ شاندار قدم یہ ہے کہ دعوت اسلامی اب کراچی میں
پہلا یتیم
خانہ
بنام ”مدنی
ہوم“
قائم کرنے جارہی ہے۔ اس سینٹر کی پہلی
برانچ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کریلا
اسٹاپ پر موجود فیض مدینہ مسجد سے متصل
وسیع و عریض جگہ میں قائم کی جائے گی جس کا اعلان 9فروری 2022ء کو نارتھ کراچی میں
ہونے والے ذہنی آزمائش سیزن 13 کے 7th Pre Quarterمیں
ترجمان دعوت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کی جانب سے کیا گیا۔
اس بارے میں تفصیلات سے بریف کرتے ہوئے دار الافتاء اہلسنت
کے ہیڈ مولانا ثاقب عطاری مدنی نے کہا کہ یہ ”مدنی ہوم “دعوت
اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFکے
زیر انتظام قائم کیا جائیگا جبکہ اس یتیم خانے میں ان بچوں کو رجسٹرڈ کروایا جاسکے
گا جن کے والدین یا دونوں میں سے ایک کا انتقال ہوچکا ہو یا ایسے بچے جن کی پروش
کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہو۔
اس
سینٹر میں رجسٹرڈ کروانے کے لئے بچے کی عمر کم از کم چھ سال ہونا ضروری ہے۔اس ادارے کی انتظامیہ ایک
اچھے باپ کی طرح بچوں کی قابلیت، صلاحیت اور ان کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے ان کی
تعلیم وتر بیت کا اہتمام کرے گی۔
بچوں
کو دین و دنیا کی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے اس مدنی ہوم میں مدرسۃ المدینہ،
جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا قیام کیا جائیگاجس
کا مقصد یہ ہوگا بچہ دیگر علم و فنون میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی اور
دین متین کا اچھا مبلغ اور ترجمان بن سکے۔
مولانا
ثاقب عطاری نے مزید بتایا کہ اس ادارے میں دارالافتاء اہلسنت جو کہ پہلے سے موجود
ہے اس کو مزید بہتر بنایا جائیگااس کے علاوہ اس سینٹر میں فیضان آن لائن اکیڈمی اور مکتبۃ المدینہ کی
شاخیں بھی قائم کی جائیں گی۔
ترجمان
دعوت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ اس ادارے کو قائم کرنے سے قبل
اس کی پلاننگ میں بچوں کی رہائش، میڈیکل، چھٹیوں کی ایکٹیوٹیز Activities،
کھانے، پینے اور پہننے کے لئے لباس کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات کو ویسے ہی مد نظر
رکھا گیا جیسے ہم اپنے خود کے بچوں کے
بارے میں سوچتے ہیں کیونکہ یہاں آنے والے
بچوں کا یہی گھر ہوگا۔ مولانا عبد الحبیب عطاری نے بتایا کہ یہ کروڑوں روپے کا
پروجیکٹ ہے جوکہ اس کی تعمیرات میں لگنے ہیں۔
مولانا
عبد الحبیب عطاری نے عاشقان رسول کو اس
پروجیکٹ میں مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ عاشقان رسول اس نیت کے
ساتھ دعوت اسلامی کو عطیات دیں کہ ” مدنی ہوم ”یتیم خانہ“ اور دعوت اسلامی
کے دیگر دینی شعبہ جات کی تعمیر اور دینی کاموں کے لئے عطیات دےرہا ہوں“۔
عاشقان
رسول سے گزارش ہے کہ اپنی نفلی صدقات اور زکٰوۃ سے اس ادارے کو قائم کرنے میں دعوت
اسلامی کے ساتھ تعاون کریں۔
دعوت
اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کے لئے اس اکاؤنٹ نمبر اور آن لائن ڈونیشن کے لئے
نیچے لنک پر ابھی کلک کیجئے
0870667971003985
پروفیشنلز اجتماع کے دوسرے دن مفتی محمد قاسم عطاری
خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی
کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو دن پر مشتمل 12 اور 13 فروری بروز
ہفتہ، اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے
جارہا ہے۔ اس پروگرام میں انجینئرز، فنانس آفیسرز، آئی ٹی پروفیشنلز، آئی ٹی،
ڈاکٹرز اور کارپوریٹ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات
شرکت کریں گے۔
اجتماع
کے دوسرے دن 13 فروری 2022ء کو دوپہر 2:00 بجے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
پتوکی کی دربار والی مسجد میں مدنی مشورے
کا انعقاد، مقامی ذمہ داران کی تربیت
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 فروری 2022ء بروز
منگل پاکستان کے شہر پتوکی کی دربار
والی مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس مقامی ذمہ
داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی نےدعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے ہر علاقے میں ایک مدرسۃ المدینہ اور ایک جامعۃ المدینہ (بوائز و گرلز) کھولنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
اسی طرح دربار والی مسجد میں 13 فروری 2022ء کو
ہونے والے نماز جنازہ کورس کے انتظامات اوراس کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت ہوئی۔
واضح رہے اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی منصور عطاری اسلامی بھائیوں کی تربیت کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں
شرکت رہی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے’’حلال طریقے سے مال کمانا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)