ضلع
قصور میں نگرانِ ضلع حاجی نعیم صاحب کا دینی کاموں کےسلسلے میں دورہ
دعوت
اسلامی کے تحت 28 جنوری 2022 ء کو نگرانِ ضلع قصور حاجی نعیم نے تحصیل پتوکی کادورہ کیا
اس دورے میں مدرسۃ المدینہ ،ملانوالہ کی نئی شاخ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جس
میں طلبہ کرا م کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کیا اور لنگر ِ صدیق اکبر تقسیم کی، پتوکی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا، فیضان
عشق رسول مسجد اور پھول نگر تحصیل پتوکی فیضان مدینہ کے ہال کا سنگ بنیاد رکھا ، دارالمدینہ و جامعۃ المدینہ گرلز کی بلڈنگ کا وزٹ کیا ۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ)
بلوچستان کے شہر حب میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا
باقاعدہ آغاز کردیا گیا
عاشقان
رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی جس طرح بڑے اسلامی بھائیوں میں تعلیم و
تربیت اور نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔ ویسے ہی بچوں کو بھی معاشرے کا اچھا، باصلاحیت اور باکردار فرد بننے کے لئے
وسائل پیدا کررہی ہے جس کے لئے دعوت اسلامی نے اب تک پاکستان میں چار مقامات پر
شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی برانچز قائم کردی ہے۔ ان برانچز میں انتہائی
مناسب فیسوں میں پری نرسری سے لے کر تیسری کلاس تک بچوں، بچیوں کو دینی و دنیاوی
تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔
شعبہ
فیضان اسلامک اسکول سسٹم نے اپنے مقصد کو مزید آگر بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے شہر حب
میں پہلاکیمپس قائم کردیا ہے۔
کیمپس
کا باقاعدہ آغاز 27 جنوری 2022ء کو ہوا۔ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے افتتاح کے موقع ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں حب سٹی کے عاشقان رسول اورمقامی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیچرز کو قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے دعا فرمائی۔
نوٹ: اسکول کے آغاز
میں پری نرسری سے لے کر ٹو کلاسز تک کےایڈمیشن جاری ہے۔
کیمپس کی نمایاں خصوصیات:
٭تعلیم
اور تربیت کا حسین امتزاج ٭قومی نصاب کے متعلق آسان تعلیمی نصاب ٭کشادہ کلاس رومز
٭Activity
Based Learning کا خصوصی اہتمام ٭تربیت یافتہ اساتذۂ کرام
کیمپس کا ایڈریس:
مکان
نمبر 267، مین آر سی ڈی روڈ، نزد سری بیکری، حب سٹی، لسبیلہ، بلوچستان
فون
نمبر: 03182836925
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام میمن
گوٹھ ملیر کراچی میں جامع مسجد حضرت بلال کے افتتاح کے
موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے
کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں قائد
آباد حنفیہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ
رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔اس کے علاوہ دعا، صلوٰۃ وسلام اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا بھی سلسلہ رہا۔
بعدازاں رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز فیضان
فاروق اعظم بھینس کالونی کے رہائشی طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ گرلز کے بواب اسلامی بھائیوں کےلئے ایک نشست
کا انعقاد کیا گیا جس میں بواب سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیٹے کی
تقریب ولیمہ کا انعقاد
شادی کے بعد ولیمہ کرنا پیارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰﷺ کی پیاری پیاری
سنت مبارکہ ہے۔اسی سنت کو مدنظر رکھتے ہوئے26 جنوری 2022ء بروزبدھ فیصل
آباد کے ایک نجی ہال میں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کے صاحبزادے محمد فیضان عطاری کی تقریب ولیمہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کا آغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ
رسالت میں نذرانِ عقیدت پیش کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کومدنی پھولوں سے نوازا اور دعا کروائی۔
اس موقع
پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عرسِ حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی
اللہ عنہ اور رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ شعبہ ائمہ
مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی اور ناظمینِ
اعلیٰ سمیت دیگر ذمہ داران نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مفتی فضیل عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت فرمائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے شہر سکھر میں قائم فیضان
غوث الاعظم مسجد میں عرس حضرت سیّدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے
موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حضرت سیّدنا
ابوبکر صدیق رضی
اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ پر عمل
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
سکھر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقادہوا جس میں سکھرڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکز ی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے۔اس کے علاوہ
رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے اور سالانہ عطیات بڑھانے سمیت دیگر مختلف موضوعات پر
کلام کیا۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا
عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں حیدرآباد ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری
نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
سحری اجتماعات منعقد کرنے، سندھی فیضان نماز کُتُب و رسائل خریدنے، تقسیم کرنے، سالانہ
عطیات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔
اسی طرح ائمہ فیضانِ مدینہ
سمیت وہاں موجود ذمہ داران کی تربیت کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ ماہنامہ
فیضان مدینہ مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے بکنگ کے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگران
شعبہ تقسیم رسائل سیّد حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ماہرِ رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صاحب کی والدہ ٔ ماجدہ کے سوئم میں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت
صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی و ماہر رضویات
پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدۂ
ماجدہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کے سوئم کے سلسلے میں 26 جنوری 2022ء کو ان کی
رہائش گاہ خانقاہ قادریہ رضویہ مجیدیہ پر محفل
کا انعقاد کیاگیا جس میں مرحومہ کے عزیز و
اقربہ، علمائےکرام ، شخصیات اور خانقاہ سے
وابستہ مریدین و معتقدین سمیت اسکالر اسلامک
ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی مولانا عمر فیاض
عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ
اسلامی کے لائبریری انچارج مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے
شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا تصور رضا عطاری مدنی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اللہ
رب العزت کا عظیم تحفہ ہوتی ہے، اگر اولاد زمین پر
نیک اعمال کرے تو رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق اس کے اعمال کا ثواب والدین
کو قبر میں پہنچتا رہتا ہے ، الحمدللہ مرحومہ کے صاحبزادے پروفیسر مجید اللہ قادری
صاحب 70 سےزائد کتب کے مصنف ہیں اور اہل سنت و جماعت
بالخصوص رضویات کے تعلق سے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے ترجمۃ القرآن کنزالایمان پر دنیا میں سب سے پہلے P.H.D کرنے والے پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کی اِن تمام خدماتِ دینیہ اور نیکیوں کا ثواب یقیناً ان کی والدۂ مرحومہ کو قبر میں بھی
ملتا رہے گا۔
محفلِ نعت میں دیگر علمائے کرام نے بھی اظہارِ
خیال کیا جبکہ ثناخوان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے پروفیسر
مجید اللہ قادری
صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحومہ کی حتمی مغفرت و بلندیِ درجات کے لئے دعا
کی۔
واضح رہے کہ مرحومہ شاہجہاں بیگم قادریہ حشمتیہ کا 24جنوری2022ء
کو گلستانِ جوہر کراچی میں انتقال ہوگیا تھاجن کی نمازِ جنازہ کراچی
یونیورسٹی کی جامع مسجد قباء میں ان کے
فرزند ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ اسٹاف
کالونی کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
علم
دین کی اہمیت پر تین فرامین مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
٭جو
شخص طلب علم کے لئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو، اللہ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،
کتاب العلم، باب فضل العلم، الحدیث2656، ج4، ص294)
٭جو
کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرائض کے متعلق ایک یا دو یا تین یا چار یا
پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کرلےاور پھر لوگوں کو سکھائےتو وہ جنت داخل
ہوگا۔ (الترغیب و الترہیب، ج1،
ص54، حدیث20)
٭
اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کو
علیحدہ کرکے ان سے فرمائے گا: اے علما کے گروہ ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لئے
تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیاتھا اور تمہیں اسے لئے علم نہیں دیا تھاکہ تمہیں
عذاب مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ،
الحدیث 211، ص69)
عالم
اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی میں بھی عاشقان رسول کو علم دین
سیکھنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج رات دنیا
بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ بائی پاس روڈ خانقاہ شریف سے
مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی سرائے
عالمگیر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی،فیضان مدینہ ساکرو
ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں رکن شوری حاجی محمد ایاز
رضا عطاری اور جامع مسجد حنفیہ ڈسٹرکٹ ملیر 2، قائد آباد ٹاؤن کراچی میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔