4
فروری 2022ء کو”ماہنامہ فیضان مدینہ(دعوتِ اسلامی)“ کی ٹیم نے شاہراہ فیصل کراچی
پر واقع دعوت اسلامی کے شعبہ اسکلز انہیسمنٹ پروگرام (Skills
Enhancement Program) کا وزٹ کیا۔ ٹیم میں ماہنامہ
فیضان مدینہ کے چیف ایڈیٹر مولانا ابورجب حاجی آصف عطاری مدنی، ایڈیٹر مولانا راشد
علی عطاری مدنی اور شعبہ تحریری مقابلہ کے ذمہ دار مولانا محمد جاوید عطاری مدنی
اور جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد رجب عطاری شامل تھے۔
ادارے
کے کوآرڈینیٹر مولانا آفتاب عطاری مدنی نے ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ ٹیم نے S.E.Pکے ایڈمن حاجی
محمد آصف عطاری سے ملاقات کی۔ محمد آصف عطاری نے اپنے ڈیپارٹ کا تعارف پیش کیا اور
کلاسز کا وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ٹرینر ادارے میں آنے والے اسٹوڈنٹس کو نہ
صرف کورس کرواتے بلکہ ایک اچھا ٹرینر بننا بھی سکھاتے ہیں۔ اس موقع پر انگلش
لینگویج کورس کے سپروائرز اور پروفیشنل ٹرینر سر سمیع بخش عطاری بھی موجود تھے۔سر
سمیع بخش عطاری نے کلاسز اور اندازِ تعلیم کے متعلق بریفنگ دی۔
آخر
میں S.E.Pکے
ہیڈ محمد رضوان عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ایڈیٹر ماہنامہ فیضان
مدینہ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے تحریری
مراحل اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی
پانچ زبانوں میں اشاعت کے متعلق بریفنگ دی جسے سن کر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایڈیٹر
ماہنامہ فیضان مدینہ نے محمد رضوان عطاری کو ماہنامہ فیضان مدینہ (اردو، انگلش
اور عربی )
کے شمارے بھی تحفے میں پیش کئے ۔
اس
ملاقات کے حوالے سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے ”دعوت اسلامی کے شب و روز“ کو
بتایا کہ ہماری ملاقات بڑی گوشگوار رہی کیونکہ محمد رضوان عطاری اور محمد آصف
عطاری دعوت اسلامی کے آغاز سے ہی دینی ماحول سے وابستہ ہیں۔ یہ حضرات اس وقت بھی
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ تھے جب امیر اہلسنت اپنی کتاب ”فیضان
سنت“ تحریر فرمارہے تھے۔دوران ملاقات میں ماضی کی کئی یادوں پر بھی تبادلۂ
خیال ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت شاہ کوٹ ضلع ننکانہ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت
اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ براہِ راست مدنی چینل کے ذریعے رجب
المرجب میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت
کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حب چوکی
بلوچستان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ ابو
ماجدحاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔
بعدازاں رکنِ شوری ٰنے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کی رکن شوری
حاجی بلال عطاری سے ملاقات
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ حاجی
بلال عطاری سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں جامعۃ المدینہ میں چائنیز لینگویج کا پریڈ رکھنے، ایڈوانس چائنیز کورس میں
مزید ایڈمشنز اور دیگر ممالک میں چائنیز لوگوں تک نیکی کی دعوت کیسے پہنچائی جائے
اس پر کلام ہوا اور نئے اہداف طے کئے گئے۔
المدینۃ العلمیہ کے اسکالرز کی ماہر رضویات پروفیسر
ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب سے ان کے گھر پر ملاقات
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ)
دعوت اسلامی کے اسکالرز نے کراچی میں ماہر رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ان کی
رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسکالرز نے ان کی والدہ کے انتقال پر امیر اہل سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کاتعزیتی
پیغام سنایا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس کے
بعد اسکالرز نے پروفیسر صاحب کو دعوت
اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کی تحریری، تصنیفی اور تعلیمی
خدمات سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے المدینۃالعلمیہ کی کتابیں، رسالے، ماہنامہ فیضان مدینہ اردو/
انگلش/ عربی/ ماہنامہ خواتین کے مجلات، شعبہ بچوں کی دنیا کی تحریر کردہ چند اسلامی
کہانیوں کے سیٹ اور شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کی جانب سے جاری کردہ رکن شوریٰ
مولانا حاجی شاہد عطاری مدنی صاحب کے لکھے دو رسالے (تذکرہ خلیفہ
اعلی حضرت مفتی عبدالواحد صاحب، تذکرہ مستفتیِ اعلی حضرت مفتی عبداللہ ٹونکی صاحب) تحفے
میں پیش کیے۔
پروفیسر
مجید اللہ قادری صاحب نے اس موقع پر کہا کہ دعوت اسلامی اس وقت جو کام کر رہی ہے
وہ نہایت قابل ستائش ہے۔ ہم دعوت اسلامی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اور اس کے امیر مولانا الیاس عطار قادری صاحب کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں
صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آخر میں
پروفیسر صاحب نے بانی دعوت اسلامی علامہ الیاس عطار قادری صاحب دامت
برکاتہم العالیہ
کے نام ایک جوابی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ
کا شکریہ ادا کیا اور اسکالرز کے ہاتھ امیر اہلسنت کے لیے کتب کا تحفہ بھی بھجوایا۔ اس
موقع پر پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کے صاحبزادے محمد موسیٰ قادری بھی موجود
تھے۔
المدینۃالعلمیہ کے
اسکالرز میں مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی (ڈائریکٹر شعبہ اعلی حضرت المدینۃ
العلمیہ)،
مولانا ناصر جمال عطاری مدنی (ڈائریکٹر حدیث ڈیپارٹمنٹ المدینہ
العلمیہ)،مولانا
گل فراز عطاری مدنی (عربی کتابوں کے سینئر ترجمہ نگار)، ایم
فل اسکالر مولانا آصف جہانزیب عطاری مدنی(رکن ڈپارٹمنٹ بچوں کی دنیا)،
مولانا عمر فیاض عطاری مدنی(ڈائریکٹر دعوت اسلامی نیوز ویب سائٹ)،
مولانا بلال سعید عطاری مدنی (رکن ادارتی مجلس ماہنامہ خواتین دعوت
اسلامی)
اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کے لائبریری انچارج مولانا محمد تصور عطاری
مدنی شامل تھے۔
پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب نے ان تمام
اسکالرز کا شکریہ ادا کیا اور تحفے پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2022ء بروز
منگل ذمہ داراسلامی بھائیوں نے خالد بن
ولید روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ذیشان عطاری
مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع
پر سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری اور کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی نگران مدنی چینل
حاجی اسد عطاری مدنی سے ملاقات
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے مدنی چینل کے نگران
مولانا حاجی اسد عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں مدنی چینل کی مخصوص ویڈیوز پر سب ٹائٹل وڈبنگ وغیرہ کے ماہانہ اہداف، ٹیم
بلڈنگ اور اسٹوڈیو کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیااور نئے اہداف
طے کئے گئے۔
شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا کراچی میں FGRFکے آفس
کا دورہ
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے کراچی میں قائم FGRFکے
آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں شعبہ FGRFکے
تحت مختلف ممالک میں کام کرنے،ایس ای پی (SEP) کے تحت پاکستان بھر میں چائنیز کورسز شروع
کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس پر نئے اہداف پر نیتوں کا اظہار کیا گیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ مشاورت اور میٹروپولیٹن مشاورت کی میٹنگ
ہوئی جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی گئی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری نے مدنی قافلوں میں
عاشقانِ رسول کو سفر کروانے، سحری اجتماعات منعقد کرنے اور عطیات جمع کرنے کے
متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکنِ شوریٰ نے نئے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان
کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اِس موقع پر نگرانِ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ حاجی سجاد
عطاری اور نگرانِ سیالکوٹ میٹرو پولیٹن حاجی فاروق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام عاشقان رسول کو دینی تعلیمات سے وابستہ کرنےاور نیکی کی دعوت
عام کو کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً دنیا بھر میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔دعوت
اسلامی کا نہایت اہم ”شعبہ مدنی قافلہ“ مدنی قافلے کے شیڈول بنانے میں دنیا
بھرکے مقامی سرکاری چھٹیوں کو مدنظر رکھتاہے
تاکہ عاشقان رسول علم دین سیکھنے کے لئے بآسانی
مدنی قافلے میں سفر کرسکیں۔
پاکستان
میں بھی ماہ فروری 2022ء میں 4 اور 5 تاریخ کو سرکاری طور دو چھٹیاں آرہی ہیں۔اسی
سلسلے میں پاکستان بھر سے 4، 5 اور 6 فروری کو تین دن کے مدنی قافلے سفر کریں گے۔
ان مدنی قافلوں میں عاشقان رسول کو نہ صرف
علم دین سیکھنے کا موقع میسر آئے گا بلکہ اسلاف کرام رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی
سنت پر عمل کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو عام بھی کرسکیں گے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی
بارہا مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
ارشاد فرماتے رہتے ہیں ۔
ایک
مدنی مذاکرے میں مدنی قافلے کے حوالے سے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں فرمایا کہ دعوت
اسلامی میں میرا پسندیدہ ترین کام
”مدنی
قافلہ“
ہے اور میں بھی مدنی قافلے والا ہوں کیونکہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں
کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ ۔ مدنی قافلہ بہت سے دینی کاموں کا مجموعہ ہے جس
میں مدنی انعا م پر عمل، تحصیل علمِ دین اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
حیدرآباد مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کو نئے اہداف دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کامختلف اسلامی
بھائیوں سے تعزیت و عیادت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں30 جنوری 2022ء بروز اتوار ماڈل کالونی
ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے
شعبہ روحانی علاج کے پرانے اسلامی بھائی صادق عطاری کی نمازِ جنازہ قطب مدینہ مسجد
ماڈل کالونی میں پڑھائی۔رکنِ شوریٰ نے
مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی چینل کے نعت خواں
اسماعیل عطاری جو پچھلے دنوں کینسر کے مرض
میں مبتلاہوئے اُن سے عیادت فرمائی اور اُن کی صحتیابی کےلئے دعا کروائی۔اس موقع
پر نگران ٹاؤن عرفان عطاری سمیت دیگر اراکینِ ٹاؤن بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)