دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 فروری 2022ء بروزپیر جامع مسجد شہداء لیاقت آباد نمبر 10 کراچی میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے’’شانِ مولیٰ علی رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو ان کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ رجب کو کئی بزرگانِ دین سے نسبت حاصل ہے۔ ان ہی میں سے ایک بزرگ آلِ نبی، اولادِ علی، اہل بیت کے سرکے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ بھی ہیں جن کا عرس 15 رجب المرجب کو دنیا بھر میں مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

اسی مناسبت سے آج رات14 فروری 2022ء، بمطابق 15 رجب المرجب 1443ھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں”عرس امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہکے موقع پرمحفل نعت کا اہتمام کیا جائیگا ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا جائیگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے حضرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کی شان میں منقبتیں بھی پڑھیں گے۔ دوران اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ”سیرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوگی جس میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شان امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ پر مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

اجتماع کے آغاز میں جلوس امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ جبکہ اختتام پر کونڈوں کی نیاز” کھیر پوری“ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  13 فروری 2022ء بروز اتوار رائل بینکوئٹ نز د عید گاہ ٹنڈو الہ یارمیں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نیز مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نشتر ٹاؤن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور بروقت کارکردگی جمع کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائدآباد ٹاؤن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے فضائل بتائے اور اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر وہاں موجود شخصیات نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سوڈیوال لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سمن آباد ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں بھر پور انداز میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سندھ پاکستان کے ضلعے میر پور خاص میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شایان عطاری دفتر ذمہ دار ڈویژن نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سانگھڑ جھول سنھجورو شہداد پور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ سانگھڑ احمدرضا عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ رمضان عطیات کے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں فیصل آباد کے علاقے غلام آباد میں شیخ محمد افتخار کے گھر اُن کے بیٹے شیخ محمد عمار کی عیادت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شیخ محمد عمار سے ملاقات کرتے ہوئےاُن کی خیریت دریافت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں اللہ عزوجل کی رضاء پر راضی رہنے اور بیماری پر صبر کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 فروری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر کراچی میں قائم نیو میمن مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ رات مسجد میں اعتکاف کیا نیز نمازِ تہجد اور سحری و مناجات کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 فروری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے نیو ماڈل ٹاؤن ڈسٹرکٹ ٹوبہ گوجرہ سٹی میں قائم جامع مسجد صدیقیہ نقشبندیہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کاافتتاح کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی نےعاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ میں قائم جامع مسجد فیضان مشکل کشا 322 ج ب شہزادہ میں مدرسۃ المدینہ بوائز کاافتتاح کیا گیا جس دوران مقامی ذمہ داران سمیت کافی تعداد میں عاشقانِ رسول موجود تھے۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)