گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع خیرپور میرس کی تحصیل نارو چونڈکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نےزیرِ تعمیر مسجد فیضان عشق رسول کا وزٹ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے جلدازجلد تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن سکھر ڈسٹرکٹ خیرپور میرس کی تحصیل نارو چونڈکو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سمیت اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے گاؤں میں ایک مسجد کی جگہ کا جائزہ لیا جو پچھلے دنوں ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کو وقف کی تھی۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کاذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ رات مسجد میں اعتکاف کرتے ہوئے مناجات اور سحری کا اہتمام کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اولیائے کرام کے مزارات پر حاضری دینا باعث خیروبَرَکت اور اُن کے وسیلے سے دعائیں مانگنا قبولیت کا سبب ہے۔اسی سلسلے میں 18 فروری 2022ء بروز جمعہ  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مشہور صوفی بزرگ شاہ رکن عالم اور سلسلہ سہروردیہ کے صاحبِ کمال بزرگ بہاوالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہماکے مزارات پر حاضری دی۔رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں میں لنگر بھی تقسیم کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کریلا اسٹاپ میں قائم جامع مسجد فیضِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے رات مسجد میں اعتکاف کیا اور نمازِ تہجد کی جماعت بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرنے کےلئے جامع مسجد میمن بولٹن مارکیٹ آرام باغ ٹاؤن کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےکثیر تعداد میں  شرکت کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ کی اجتماع کے اختتام پر لگنے والے سیکھنے سکھانےکے حلقے میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے عاشقانِ رسول کو دعا کی دوہرائی کرواتے ہوئے اپنی ڈیلی روٹین میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کو شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر کثیر اسلامی بھائیوں نے اس پر عمل کرنے کی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس دین اسلام کی تبلیغ اور علم دین کو عام کرنے کے لئے دنیا بھر میں مساجد و مدارس قائم کرتے  رہتی ہے۔ایسے ہی ایک مسجد”فیضان قرآن“ شنکیاری مانسہرہ، نزد اچھڑیاں موٹروے انٹر چینج باغوارپل کے قریب قائم کی گئی ہے جس کا افتتاح 24 فروری 2022ء کو ہونےجارہا ہے۔

افتتاح کے موقع پر بعد نماز ظہر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگاجس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

گردونواح کے تمام عاشقان رسول سے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں مولانا غلام شبیر عطاری صاحب اور ڈاکٹر شعبان عطاری چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے سات اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

اس تقریب میں جامعۃ المدینہ علمائے کرام اور طلبہ سمیت کثیر عاشقان رسول شریک ہوئے جن کی تعداد کم و بیش 300 تھی۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 فروری 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر میر پور خاص میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ ہوئی جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ زین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی جا ئزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر میٹنگ میں شریک ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شایان عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی گجرات میں منعقد ہوا جس میں مفتی نوازش عطاری صاحب اور جامعۃ المدینہ کے علمائے کرام کے ہاتھوں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک سے 2 ماہ کا آن لائن چائینز لینگویج کورس شروع ہونے جارہا ہےجبکہ اپریل 2022ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا رہائشی چائینز لینگویج کورس کا آغاز ہوگا۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بھائی صرف کے ذریعے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:

03246156956


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 فروری 2022ء بروز منگل  صائمہ لگژی ہوم باغ کورنگی کراچی میں شخصیات اجتماع کا انعقادہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات (جن میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈسڑکٹ کورنگی گوھر خٹک، ایم پی اے عدیل انجینئر، سیکرٹری ہارون شاہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے غلام جیلانی، سابقہ ڈسڑکٹ چیئرمین وسطی ریحان ہاشمی، رابطہ کمیٹی کوآرڈینیٹر طارق انصاری، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر ڈسڑکٹ کورنگی تنویر چوہدری، سیکرٹری جنرل ایوب مغل، پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس صدر اسد مجاہد فرحان، پاکستان مسلم لیگ ن کے طیب زر خان، عثمانی، کورنگی حال ایسوسی ایشن کے صدر مظفر اور صدر حنفیہ عالمگیر سعید صابری شامل تھے) نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)