23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ کراچی
(سندھ) کے
علاقے کورنگی میں قائم المصطفی ویلفیئر
ٹرسٹ کے تحت یتیم
و بے سہارا بچوں کی کفالت و تربیت کے
ادارے ’’ میرا گھر ‘‘ کا وزٹ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے یتیم بچوں کی تربیت کرتے ہوئے
انہیں نماز کی ادائیگی، درودِ پاک کی کثرت اور سلام عام کرنے نیز آپس میں محبت و
الفت کے ساتھ مل جل کر رہنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نےبیان کے دوران بچوں کو
قراٰن ِ پاک حفظ کرنے اور عالم بننے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں تمام بچوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)