کرونا وبا کے بعد پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رواں سال 2022ء میں دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے ملک پاکستان کو 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ دیا گیاہے۔

اس سال حج پر جانے والے خوش نصیب عاشقان رسول کے لئے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی (سندھ) میں 5 جون 2022ء بروز اتوار دوپہر 2بجے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں اسلامی بھائیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔

اسی روز رات 9:45 پر محفل مدینہ کا بھی اہتمام ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے جبکہ نعت خواں حضرات یادِ مدینہ اور حج کے کلام پیش کرکے عشق رسول میں اضافہ کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔