جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر افتتاح بخاری کا سلسلہ ہوگا

”دورۃ الحدیث“ درسِ نظامی (عالم کورس)کی وہ عظیم کلاس ہے جس میں طلبائے کرام کو احادیث رسول ﷺ پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔اس کلاس کے آغاز میں صحاح ستہ کی سب سے بڑی کتاب ”بخاری شریف“ کے افتتاح اور سال کے آخر میں ختمِ بخاری کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر 10 شوال المکرم 1443ھ بمطابق 12مئی 2022ءبروز جمعرات صبح 8:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”افتتاح بخاری“کے لئے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس تقریب میں دورۃ الحدیث شریف کراچی کے طلبائے کرام براہ راست جبکہ دیگر مقامات پر قائم دورۃ الحدیث کے طلبہ بذریعہ مدنی چینل شریک ہونگے۔

افتتاح بخاری میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔


جامعۃ المدینہ میرپورخاص کے ناظم  و استاد صاحب مولانا فہیم عمران عطاری مدنی 7 مئی 2022ء کو روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فہیم عمران عطاری میر پور خاص سے ٹنڈو آدم جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، اس اندوہناک حادثے کے نتیجے میں مولانا فہیم عمران عطاری موقع پر ہی انتقال فرماگئے جبکہ ان کے ہمراہ دو اسلامی بھائیوں کو زخمی حالت میں نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ان اسلامی بھائیوں میں مولانا بلال عطاری مدنی شدید زخمی حالت میں ہیں جبکہ دوسرے اسلامی بھائی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مرحوم مولانا فہیم عمران عطاری کی نمازِ جنازہ میر پور خاص میں ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے پڑھائی جبکہ رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری، نگران بنگلہ دیش مولانا حاجی رضا عطاری مدنی، دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مرحوم کے عزیز و اقربہ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔

مولانا فہیم عمران عطاری مدنی چینل بنگلہ کے فائنل مفتش (اسلامِک چیکر) ، جامعۃ المدینہ میرپورخاص کے ناظم اور استاد صاحب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے بہترین مبلغ بھی تھے ،وہ بنگلہ دیش میں بھی دینی کاموں کی دھومیں مچانے سفر کرچکے تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب ور وز کے اراکین مولانا فہیم عمران عطاری مدنی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، انہیں حشر میں شفاعتِ مصطفیٰ ﷺ سے مشرف فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو ان کے لئے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین 


کراچی کے علاقے پیر کالونی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے معتکفین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبارسے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائے اعتکاف نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کی ناظمات اسلامی بہنیں پردے میں شریک تھیں۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ لاہور ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی عطیات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے لاہور میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کے باہر عطیات کا بستہ لگانے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے بعد نمازِ فجر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں معتکفین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اعتکاف کے اختتام پر مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اعتکاف کی انتظامیہ کا مدنی مشورہ کیا اور انہیں انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں فیصل آباد کے علاقے 4چک میں ایک شخصیت غلام یاسین کے گھر پر  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے لئے عطیات دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر میٹرو پولیٹن فیصل آباد کے نگران سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گرین ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں ایک شخصیت محمد نعمان کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ میٹرو پولیٹن فیصل آباد نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی عطیات کے ذریعے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد  G11 میں عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے پاور پوائنٹ سلائڈ کے ذریعے عمرہ اور اسکے ارکان کے احکام بیان کئے نیز احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

اس موقع پر مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن کے نگران حاجی عبدالوحید عطاری نے مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے۔


پچھلے دنوں کاہنہ نولاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کےلئے بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ لاہور ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اعتکاف کی انتظامیہ کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ذمہ داران کی تربیت کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی جامع مسجد میں معتکفین کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے معتکفین کو کثرت کے ساتھ عبادت کرنےاور زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے معتکفین کے ساتھ سحری بھی کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب و کراچی سے آئے ہوئے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ کراچی سٹی مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ کورنگی کے علاقے حضرت بلال کالونی میں پٹھان اسلامی بھائیوں کے درمیان افطار اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں سرکار علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے ٹاؤن رائے ونڈ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام افطار اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’سرکارﷺ کے اسوۂ حسنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو حضور ﷺ کے حسنِ اخلاق کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)