انسان کے اندر سب سے بڑی بیماری گناہ ہے۔ اس بیماری سے نجات حاصل کرتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔مسلمان اپنی عبادات و ریاضت اور نیک محافل میں شرکت کے ذریعے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ اور رحیم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی مسلمانوں کو نیکیاں کرنے اور عبادات و ریاضت کرنے کے لئے مختلف وسائل فراہم کرتی رہتی ہے ایسا ہی ایک وسیلہ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے جو دنیا بھر میں ہر جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں ، بیان کے بعد ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 2 جون 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ پاہڑیانوالی (ہیگر والا) گجرات روڈ پنجاب بعد نماز عشاء 9:30 بجے ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”آخری پیغام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان ِسحر DHAفیز7 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، عثمانیہ مسجد عبداللہ گوٹھ مین نیشنل ہائے وےکراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد حنفیہ غوثیہ سوڈیوال لاہور میں نگران پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔