دین اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔قرآن پاک میں بھی علم سیکھنے کے بارے میں ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ فرمان باری تعالیٰ: فَسْـئـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ۔ ترجمہ کنز العرفان: اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر43)

حکم باری تعالیٰ اور فرمان رسول پر عمل کرتے ہوئے عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی ہر جمعرات پابندی کے ساتھ علم دین کو عام کرنے کے لئےدنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کرتی ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی قرآن و حدیث کے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری”رمضان کا استقبال کیسے کریں؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ بہزاد مسجد، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، فیضان اسلام 84/3، لین10، خیابان سحر، فیز7، ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، میمن سوسائٹی فیز2 حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن چونگی نمبر 7 اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جاری   ”اسلامک فنائنس کورس“ اختتام پذیر ہوگیا

اختتامی تقریب میں نگرانِ شوریٰ کا بیان، شرکا کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے

دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ”اسلامک فنائنس کورس “ اختتام پذیر ہوگیا۔ کورس کے آخر میں 27 مارچ 2022ء کو شرکاء میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان کے آڈیٹوریم میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں نگران شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شرکاء کو اپنی زندگی اور بالخصوص لین دین میں شریعت کی اطاعت اور حرام سے بچنے کی اہمیت پر گفتگو فرمائی جبکہ اس کورس کے لیکچرار اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ،ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے اس کورس کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے اہداف پر تفصیل سے گفتگو کی ۔

دعوت اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی معلومات کے مطابق اس کورس کو مکمل کرنے والے 109 افراد فنائنس سے وابستہ پروفیشنلز تھے جو چارٹرڈ اکاونٹینٹ یا MBA کئے ہوئے تھے جبکہ 103 مختلف مدارس کے فارغ التحصیل افراد تھے۔اس کورس میں پاکستان کے مختلف شہروں عرب شریف ،ہند،جرمنی ،ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے بھی آن لائن شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہونے والی اختتامی تقریب میں رکن شوری حاجی امین عطاری، جامعات المدینہ کراچی کے نگران مولانا سید ساجد عطاری مدنی، سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیم چامڑیا، GM Finance of P.I.A جاوید منشا، C.D.C Pakistan کے C.E.O بدیع الدین اکبر، K-Electric کے C.F.O عامر غازیانی ، سکرنڈ شوگر مل کے C.F.O شمس غنی، میر پور خاص شوگر مل کے F.C محمد جنید، اکنامسٹ نعمان عبد المجید، "ہیڈ آف لاء ڈویژن اسٹیٹ بینک پاکستان" رضوان نقشندی ، کھاڈی برانڈ کے C.I.O ریحان احمد، "گروپ ہیڈ فنائنس "ویسٹ برائے گروپ محمد حنیف کسباتی، چیئرمین کراچی برانچ ICMA پاکستان عظیم صدیقی اور معروف بلڈر مصطفی شیخانی سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد اور مختلف بڑی کمپنیوں کے C.F.O اور C.E.O شریک ہوئے۔

اختتام پر کورس مکمل کرنے والے افراد کو نگرانِ شوریٰ کے ہاتھوں سے اسناد دی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مارچ 2022ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ سیالکوٹ تحصیل پسرور کے علاقے چوبارہ میں ذمہ دار محمد یوسف عطاری کی والدۂ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ سیالکوٹ محمد سجاد عطاری نے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔بعدازاں نگرانِ پسرور کابینہ محمد امجد رضا عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد

حفظ مکمل کرنے والے 8 ہزار 895 اور 44ہزار 691بچوں اور بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر اسناد پیش کی گئیں

27 مارچ 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہر وں میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، دار السلام ٹوبہ پنجاب، لاڑکانہ سندھ، گلشن راوی لاہور، ملتان، کھرڑیانوالہ، سانگھڑ، ڈیرہ غازی خان،نواب شاہ، بحریہ روڈسندھ، سکھر، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملکوال، ظفروال، سیالکوٹ ، پشاور، لیہ اور جہلم سمیت سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قرآن پاک یاد کرنا ہے آسان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور قرآن پاک میں بیان ہونے والے واقعات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

بیان کے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام بھی سنایا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بچوں اور ان کےسرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے اور بچوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔

اجتماع کے آخر میں سینکڑوں مقامات پر سال 2021ء میں حافظِ قرآن بننے والے 8 ہزار 895 اور تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ مکمل کرنے والے 44ہزار 691 بچوں اور بچیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے پاکستان بھر میں قائم مدارس المدینہ سے اب تک 1لاکھ 9ہزار82 بچے اور بچیاں حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اس کے علاوہ تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 998 ہے۔اس کے علاوہ پورے پاکستان میں قائم 4 ہزار 707 مدارس المدینہ بچے اور بچیوں کو قرآن پاک کی مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈویژن گجرانوالہ فنانس نگران محمد شہباز عطاری ، ڈسٹرکٹ گجرانوالہ نگران محمد یعقوب عطاری ، کامونکے کابینہ کے نگران سلمان عطاری نے ڈسٹرکٹ گجرانوالہ کے مختلف تعمیراتی پروجیکٹس کا وزٹ کیا ۔

دورانِ وزٹ علاقائی ذمہ داران سے ملاقات کی ، علاقے میں مزید کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سندس فاؤنڈیشن حافظ آباد کا وزٹ کیا جہاں  فاؤنڈیشن کے اونر اوردیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

نگران ڈسٹرکٹ نے وہاں موجود زیرِعلاج بچوں سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیااور اپنے ہاتھوں سے انہیں کھاناپیش کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ حافظہ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے صوبائی، سرکاری ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ رمضانُ المبارک میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی کے علاقے فیز 7 میں قائم جامع مسجد فیضانِ اسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی کافی تعداد میں شرکت رہی۔

اس موقع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےایک اسلامی بھائی کے گھر پر اُن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئےبھر پور انداز میں ڈونیشن دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تقریب تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد

مصر اور نائیجیریا کے شیوخ اور مفتیان کرام کے ہاتھوں 1ہزار 45 حفاظ کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے

دینی و دنیاوی تعلیم کو منفرد انداز میں فروغ دینے والی عالمی تنظیم دعوت اسلامی کے شعبے مدارس المدینہ نے سال 2022ء میں پاکستان بھر میں 8ہزار 895 حفاظ کرام کا تحفہ امت کو دیا۔ اس کے علاوہ سال 2021ء میں مدارس المدینہ سے 44 ہزار 391طلبہ نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا۔ان طلبہ کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں وقتاً فوقتاً تقریب ”تقسیم اسناد اجتماعات“ منعقد کئے جارہے ہیں۔

ایسا ہی ایک پروگرام بسلسلہ تقسیم اسناد اجتماع25 مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے”قرآن کی شان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو دینی تعلیم جاری رکھتے ہوئے درسِ نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بیان کے بعد مصر سے تشریف لائے ہوئے مہمان ماہر حدیث و پریکٹیکل سرجنٹ ڈاکٹر شیخ سید یسریٰ جبری حسنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نائیجیریا کے سید شیخ قریب اللہ مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری کے ہاتھوں 1ہزار 45 حفاظ کرام کو دستار اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کراچی سٹی میں قائم 500 سے زائد مدارس المدینہ سےسال 2021ء میں 1ہزار 45 طلبہ قرآن پاک حفظ کرنے اور 9 ہزار 674 طلبہ نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔


پچھلے دنوں ڈیفنس ہا ؤسنگ سوسائٹی لاہور میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حاجی محمد طارق عطاری کے گھر آمد ہوئی ۔

اس موقع پرنگرانِ پاکستان مشاورت سمیت اسلامی بھائیوں نے سرکارِ مدینہﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرتے ہوئے سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےسلسلے میں نگران کراچی  و رکن شوری حاجی امین عطاری نے حسین آباد گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رمضان عطیات اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


18 مارچ 202 ء کو پتوکی لاہور  میں دعوت اسلامی کے تحت مناجاتِ افطار کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم خان عطاری اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مناجات افطار میں عاشقان رسول نے اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کی اور روزہ داروں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)