عاشقان رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ہرہفتے کی طرح آج رات مؤرخہ 23 جون 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری، سوار محمد شہید اسٹیڈیم جی ٹی روڈ گوجر خان سے رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو ، فیروز پور روڈ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، فیضان محمدی مسجد گارڈن سٹی بلاک Aنزد گلشن معمار کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ لطیف آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 21 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد مشاورت کے تمام آفس ذمہ داران کی بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی نے ”ڈیپارٹمنٹ کے کام کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام حسین عطاری شعبہ فالواپ صوبائی مشاورت آفس اسلام آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 جون 2022ء بروز پیر دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی1 ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور ذمہ داران کو احسن انداز میں دینی کاموں کرنے نیز انہیں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی 1یسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری کا فیضان مدینہ چکوال میں نیو تقسیم کاری پر چکوال ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران  کیساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران اسلام آباد و راولپنڈی مشاورت حاجی وقارالمدینہ عطاری کا فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ،  جہلم میں نیو تقسیم کاری پر جہلم کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران جہلم ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی بغداد رضا عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


20 جون 2022ء بروز پیر یوسی حافظ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشور ے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران محمد عمران عطاری نے ”خوش اخلاق“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی اور دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اعظم عطاری یوسی نگران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہر عمر کے افراد کی اخلاقی وشرعی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں مبلغین کے ذریعے عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 20جون2022ء بروز پیر بعد نماز ظہر نیو کراچی سیکٹر5 ایم میں ایک نجی ادارے کے تحت قائم سینئر سٹیزن سینٹر (یعنی بڑی عمر کے افراد) میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے حلقے میں شریک سینئر سٹیزن سمیت تمام شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فکر آخرت اور تلاوتِ قراٰن کے ساتھ ہر نماز کے بعد مسنون ذکر و اذکار کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو نیکیوں میں گزارنے کا ذہن دیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نےدعا کروائی جبکہ تمام شرکائے حلقہ نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں عاشقانِ رسول کو علم ِدین سکھانے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 3 دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری ، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے صوبائی نگران، ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران، تحصیل اور میٹرو پولیٹن نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف نشستوں کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی راہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

کورس کے اختتام پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کا آن لائن گوگل فارم پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں کامیاب والے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔بعدازاںذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران ِپاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد سبحانی سیکٹر 13 کراچی میں نئی تقسیم کاری کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ 12 دینی کاموں کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی ویسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گرین سٹی واہ کینٹ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو تقسیم کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسنِ اخلاق اوراطاعت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں ملک و بیرونِ ملک سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید اس مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی(سندھ) کے بن قاسم ٹاؤن میں ایک مقامی شخصیت کے گھر پر 16 جون 2022ء بروز جمعرات سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت تاجران اور ڈسٹرکٹ ائمہ مساجد ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے بتایا نیز انہیں مختصر و مسنون اوراد و ظائف پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔مزید رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ضلع قصور کے شہر پھولنگر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”شوقِ حج“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)