آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں مختلف شعبہ جات کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز، گرلز)، شعبہ مدرسۃ المدینہ (بوائز،
گرلز)، شعبہ ائمہ مساجد اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے ذمہ داران شریک تھے۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے
عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ
کے اہداف بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب
کے شہر سیالکوٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں مقامی تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے’’ماہِ صیام و غفران‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی زکوٰۃ جیسے اہم فریضے کی مکمل ادائیگی کے متعلق
تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوری ٰ نے شرکائے حلقہ کودعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں
اپنی زکوٰۃ دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ صحافیوں اور یوٹیوبرز کی افطار اجتماع میں شرکت

22 اپریل 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر
لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے
وابستہ صحافیوں اور یوٹیوبرز کی آمد ہوئی جہاں اُن کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
بعدنمازِ مغرب مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک میں کثرت سے عبادت کرنے اور نفلی اعتکاف
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
قصور کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورے کا
انعقاد، ذمہ داران کی کثیر تعداد میں شرکت

گزشتہ دنوں قصور کی جامع مسجد نورانی میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں قصور اور چونیا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک
کے آخری عشرےمیں عاشقانِ رسول کو اعتکاف
کروانے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی عطیات سمیت عشر بھی جمع
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ رادھا کشن میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات
پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے
زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے علاقے نتھے خالصہ میں پتوکی کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے
علاقے نتھے خالصہ ضلع قصور میں پتوکی
کابینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ و نگرانِ لاہور
ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر
کلام کیا اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ ( بوائز، گرلز) کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سندھ
کے شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے
دادو روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں دعوت اسلامی کے شعبے خدام المساجد
والمدارس کے تحت ” فیضان مشتاق“ مسجد کا افتتاح ہوا۔ اس تقریب میں مقامی اسلامی
بھائی، نگران حیدر آباد شہر، علاقائی ذمہ دار اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔
رکن
شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے شرکا کو دینی کاموں میں بھر پور تعاون کی یقین
دہانی کروائی۔ آخر میں نماز و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور اہم ذمہ
داران کے لئے نشست کا انعقاد

پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں ایک نشست
ہوئی جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور شعبے کے اہم ذمہ داران سمیت اراکینِ مجلس نے
شرکت کی۔
دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور
ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیا ت جمع کرنےکی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی
کروائی۔اس موقع پر اراکینِ مجلس مولانا سید ساجد عطاری مدنی اور مولانا عارف
رضا عطاری مدنی موجو د تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

گزشتہ دنوں رنگپورہ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں ہونے والے 1 ماہ کے اعتکاف میں
ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد سجاد عطاری نے صحابۂ کرام کا عشقِ رسول ﷺ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا ۔
ڈسٹرکٹ نگران
نے معتکفین اسلامی بھائیوں کو اپنی عادات بدلنے اور بارہ دینی کاموں میں بھرپور
حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر شُرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اِظہار بھی کیا ۔
بیان کے بعد
ڈسٹرکٹ نگران نے دعا بھی کی اور معتکفین اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ:محمد
عادل رضا عطاری : محمد مصطفی انیس )
1( - Copy.jpg)
گزشتہ دنوں شعبہ
تعلیم کے تحت پنجاب یو نیورسٹی میں نوجوانوں کی تربیت اور علم دین کو عام کرنے کی غرض سے اجتماع ذکرو نعت کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد
میں اسٹوڈنٹس ، یونیورسٹی کے اسٹاف و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رکن شوری حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
اعتکاف کرنے کی ترغیب دی مزید اصلاح اعمال کے حوالے سے بھی ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: ریجن
ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری : محمد مصطفی انیس )
شیخوپورہ لاہور ڈویژن میں لوگوں کی اصلاح و تربیت کےلئے
مختلف جگہوں پر سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا اہتمام

پچھلے دنوں
شیخوپورہ لاہور ڈویژن میں لوگوں کی اصلاح
و تربیت کےلئے مختلف جگہوں پر سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھر ئے بیانات کئیں ۔
مزید شرکاحلقہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور
مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”اے ایمان والو“ تحفے میں تقسیم کیں
گئیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

20
اپریل 2022 ء بروز بدھ شیخوپورہ کے ایک
بینکوئٹ میں اجتماع ذکرو نعت کااہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والی شخصیات اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
رکن شوری حاجی
یعفور رضا عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ”توبہ کے فضائل “
پر گفتگو کی اور توبہ کرنے اور اس پر استقامت کے مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین
نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )