صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں شعبہ فیضان مرشد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی
اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر
کلام کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ کچھ اہداف طے ہوئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1:شعبہ فیضان مرشد کے تحت عاشقانِ رسول میں نیکی کی دعوت عام کی جاتی
ہے، ذمہ داران عاشقان رسول کی چھٹیوں سے
فائدہ اٹھائیں اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کروائیں۔
2:عاشقانِ
رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کروائے جائے جن ميں فیضانِ نماز کورس، قرأت کورس اور فرض علوم کورس سمیت دیگر کورسز شامل ہیں۔
3:ذمہ داران عاشقان رسول کے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے اداروں میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائیں
تاکہ کثیر عاشقانِ رسول کے بچے ان اداروں میں داخلہ لیکر دین و دنیا میں ایک کامیاب
انسان بن سکیں۔
4:عاشقان رسول کو امیر ِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کروائیں نیز وہ عاشقان ِرسول جو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہیں ان کو 12 دینی
کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیا جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)