رابطہ برائے
شوبز اور رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ اور رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ سمیت مختلف اہم امور کے بارے میں گفتگو ہوئی نیز مدنی مشورے میں طے پایا کہ شوبز سے وابستہ فنکاروں اور اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃالمدینہ آن لائن میں پڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ شوبز سے وابستہ فنکاروں اور اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے مدنی قافلے
سفر کریں گے جس میں ڈائریکٹر ز، پروڈیوسرز، اداکاروں، گلوکاروں، ایکٹرز اور کومیڈین شامل ہوں گے۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے شوبز اور اسپورٹس سے وابستہ لوگوں کو امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی اور انہیں کورسز کروانے کا ذہن دیا جن میں نماز کورس، قرأت کورس اور فرض علوم کورس وغیرہ شامل تھے۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری کا کہنا تھا کہ شوبز اوراسپورٹس سے وابستہ عاشقانِ رسول جو دینی ماحول کے ساتھ اٹیچ ہیں ان کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن
دیا جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)