25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پی۔
ایس۔او۔ٹو۔کمشنر لاہور وقاص اصغر سے ان کے
والد کے چہلم پر ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محفل نعت خوانی
کااہتمام کیاگیا جس میں رکن شوری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس محفل پاک
میں لاہور کے انفورسمنٹ انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم
سی اور دیگر شعبوں کے ڈائریکٹرز نے
شرکت کی ۔
محفل کے
اختتام پر افسران نے رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی اور افسران کو
مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحائف میں پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد اقبال
عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)