رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی حج کی ادائیگی کے بعد 23 جولائی 2022ء کو اپنے وطن پاکستان واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر رکن مجلس شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں نعمان عطاری اور فیضان صحابیات و دار السنہ کے نگران حماد عطاری نے کراچی ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔

شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین بھی حج کی ادائیگی پر رکن شوریٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک ہمیں بھی آئندہ سال حج ادا کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمین