21 جولائی کو ہفتہ وار اجتماع میں نگران
شوریٰ حاجی عمران عطاری مدنی چینل پر براہ راست بیا ن فرمائیں گے
دنیا
بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں فروغ دینے والی عاشقان رسول کی
عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نماز مغرب ملک و بیرون ملک
علمی، فکری و تربیتی نشست پر مشتمل ”ہفتہ وار اجتماع“ کا انعقاد کیا جاتا
ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ان
اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا
ہے۔
اس
پروگرام کو برقرار رکھتے ہوئے 21 جولائی 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماع کا
انعقاد کیا جائے ۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےرات 8:00 مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ مدنی
مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں ضلع گجرات میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں موٹیویشنل اسپیکر محمد
ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
پاکستان کے علاقے دھریالہ جالپ کی مشہور شخصیت
چوہدری امتیاز جٹ سے ملاقات
پاکستان کے علاقے دھریالہ
جالپ میں 16 جولائی 2022ء بروز
ہفتہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقے کی مشہور
شخصیت چوہدری امتیاز جٹ سے ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ تحصیل طارق محمود عطاری نے
شخصیت کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے چوہدری امتیاز جٹ
کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”عجائب القرآن“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
شالیمار ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ٹاؤن مشاورت
سمیت یوسی نگرانوں کی شرکت رہی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے
حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز محرم
الحرام 1444ھ میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے متعلق ذہن سازی
کی۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مجلسِ تعمیرات اور اثاثہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
حاجی محمد امین عطاری، حاجی برکت علی عطاری، کراچی سطح کے ذمہ دار حاجی علی عطاری
اور مولانا وسیم عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبہ جات کے
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ
شوریٰ کو شعبے کے دینی کاموں کےمتعلق بتایا جس پر انہوں نے ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امیرِاہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے والدِ محترم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے ”باپ کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے امیرِاہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے والدِ محترم کی سیرت کے حوالے سے گفتگو کی نیز دعا اور
صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
رکن شوریٰ حاجی امین عطاری بیان فرمائیں
گے
رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر دعائیں مانگنے اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے علم دین سے استفادہ
حاصل کرنے کے لئے ہرہفتے کی طرح آج رات
مؤرخہ 14 جولائی 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن
میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد پُرانی سبزی
منڈی کراچی سے رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان شاہ رکن عالم انصاری چوک میں مبلغ دعوت اسلامی
و نگران ملتان محمد راشد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل بھلوال ضلع
سرگودھا میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے جمع ہونے والےکھالوں کے اسٹال پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں
موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ ٹنڈوآدم میونسپل کارپوریشن کے مختلف
اسٹالز پررکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی آمد
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ٹنڈوآدم میں دعوتِ اسلامی کے تحت لگے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسٹالز پر مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کھالیں جمع کرنے والے
عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے تحت 15 جولائی 2022ء کو راہِ
خدا عزوجل میں سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسٹالز پررکنِ
شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی آمد
پچھلے دنوں حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت لگے ہوئے میونسپل
کارپوریشن کے مختلف اسٹالز پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری
کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کھالیں جمع کرنے والے
عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے تحت 15 جولائی 2022ء کو راہِ
خدا عزوجل میں سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمدایاز عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے
میں کراچی سٹی کے علاقے کورنگی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے کھال گودام کا وزٹ کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے کھال گودام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ کام
کرنے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں کراچی سٹی میں قائم ٹول پلازہ
کے قریب صحرائے مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کھال گودام کا
وزٹ کیا۔
اس دوران اراکینِ شوریٰ نے کھال گودام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ کام
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی 2022ء بروز جمعرات
پنجاب پاکستان کے گاؤں ڈھوک جمعہ ضلع جہلم
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین
کونسلز کے نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور
پر گفتگو کی شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل
عام کریں ضلع جہلم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami