حج کرنے والے حاجیوں کی نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات
31 جولائی 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس 2022ء میں حج کرنے والے حاجی صاحبان کی آمد ہوئی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا۔
اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مکہ و مدینہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے حاجی صاحبان کو پیارے آقا ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی اور عمامہ شریف سجانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاجیوں کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے، نماز کی پابندی کرنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے حاجی صاحبان کی دعوت کا اہتمام کیا اور اُن سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)