پچھلے دنوں فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہرعطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمدا سلم عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری، حاجی محمد وقار المدینہ عطاری، نگران ِفنانس ڈیپارٹمنٹ اور اراکین پاکستان مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےدورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں سے بعض یہ ہیں:

1:ہم نے ہر صوبے، ڈویژن، ڈسٹرک، تحصیل اور تمام شعبہ جات کو ماہانہ کی بنیاد پر خود کفیل کرنا ہے یعنی جتنا شعبہ جات کا ماہانہ خرچ ہے اتنی آمدنی کے لئے کوشش کی جائے۔

2:شعبہ ڈونیشن بکس، شعبہ گھریلوں صدقہ بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل کی ماہا نہ کارکردگی، ماہا نہ رقم لینے اور ای رسید کے متعلق آگاہی دی جائے۔

3:امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی پھولوں، شوریٰ کے طے شدہ طریقے کار کے مطابق ہم دینی کام کرتے رہیں تو ان شاء اللہ آگئے بڑھتے رہیں گے۔

4:نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا:بڑے خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو دعوت اسلامی کو سیلریز اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کو خود کفالت کرنے کی مد میں ڈونیشن دیتے رہتے ہیں اللہ پاک ان کے جان، مال، عزت، آبرو میں برکتیں عطا فرمائے اور اللہ عزوجل ہمیں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت ِاسلامی کا کام کرتے رہنے کی تو فیق عطا فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)