دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےدینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےمقامی ذمہ داران کے ہمراہ مختلف مقامات پر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا ۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مئی 2022ء بروز بدھ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ملک بھر سے آڈیٹرز کی آمد ہوئی جہاں اُنہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کر کے اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز چند اہم موضوعات پر اُن کی تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے آڈیٹرز کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر ”اجتماعِ افتتاحِ بخاری“ کا انعقاد کیا گیا

10 شوال المکرم 1442ھ بمطابق 12 مئی 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانۂ شمع رسالت، استاذ العلماء الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی یوم ولادت کے موقع پر ”اجتماعِ افتتاحِ بخاری“کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع پاک کا آغاز سورہ ٔاخلاص کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سامعین کو امام المحدثین حضرت سیدنا محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب”بخاری شریف“ کا مکمل نام بتایا اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب کو تالیف کیوں کیا اس کی وجہ بیان فرمائی۔اس کے بعد امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”بخاری شریف “ کی پہلی حدیث پڑھتے ہوئے اس کی تفصیلاً تشریح بھی بیان فرمائی۔اس نشست میں شیخ طریقت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے درجات حدیث پر بھی مختصراًکلام فرمایا۔

مذکورہ تقریب میں مصر کے جامعہ اظہر سے تشریف لائے ہوئے ڈاکٹر مولانا جمال فاروق دقاق صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ العلماء مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ العلماء مولانا احمد رضا شامی صاحب، استاذ العلماء مولانا محمد کامران عطاری مدنی صاحب،استاذ العلماء مولانا عبد الواحد عطاری مدنی صاحب، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، اراکین مجلس جامعۃ المدینہ مولانا سید ساجد عطاری مدنی، مولانا فہیم عطاری مدنی، مولانا عارف عطاری مدنی اور دورۃ الحدیث شریف کے سینکڑوں طلبائے کرام شریک تھے۔ اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک میں قائم دورۃ الحدیث شریف کے ہزاروں طلبائے کرام ، مفتیان کرام، سینئر اساتذۂ کرام اور اراکین شوریٰ بذریعہ مدنی چینل بھی شریک ہوئے۔

اس اجتماع میں نگران شوریٰ نے12 ماہ کے مدنی قافلے کے حوالے سے گفتگو کی جس میں انہوں نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام کو 12 ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی طلبہ اس راہ کےمسافر بننے کے لئے تیار بھی ہوگئے جنہیں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عیدی کا تحفہ پیش کیا گیا اور دعاؤں سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس سال ملک و بیرون ملک میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں 1670 بوائز اسٹوڈنٹس اور 3211 گرلز اسٹوڈنٹس شریک ہونگے اور انشاء اللہ الکریم سال کے آخر میں عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی امت کو کم و بیش 5ہزار علمائے کرام کا تحفہ پیش کرے گی۔


عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی اصلاح معاشرہ اور مسلمانوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے  اور انہیں نیکی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن بدن سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔ان سب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تنظیمی شیڈول کے مطابق وقتاً فوقتاً مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج رات بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات میں بعد نماز عشاء تقریباً 9:30 بجے ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مہاجر کیمپ 4 نمبر بلدیہ ٹاؤن، کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


10 مئی 2022 ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں لاہور میٹروپولیٹن کے شعبہ کارکردگی کا رکن شوری حاجی یعفوررضا عطاری نے مدنی مشورہ   کیا جس میں نگران ٹاؤن مشاورت اور شعبہ کارکردگی کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کی کارکردگی اور جدول کے حوالے سے گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و معاشرتی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفی انیس ) 


9 مئی 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر ڈجکوٹ میں واقع رسالیوالا ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقائی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن محمد ذیشان عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے نیز ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ ڈویژن نگران نے ذمہ داران کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ دنوں ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی سجاد احمد صدیقی، controller PTV محمد عمران صدیقی اور جنرل کونسلر شوکت صدیقی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے پتوکی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’وفات کے بعد والدین کے حقوق کیا ہیں؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔اس موقع پر مفتی رمضان سیالوی صاحب (خطیب داتا دربار لاہور) بھی موجود تھے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 مئی2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہرپتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی ذمہ داران(جن میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری،تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی ) اور سرپرستوں سمیت مختلف شخصیات  نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دینی ادارے بنانے کی اہمیت و ضرورت بیان کی۔

اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی صاحب(خطیب داتا دربار لاہور) کی بھی تشریف آوری ہوئی، اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پتوکی میں قائم  فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت نگران ڈویژن مشاورت مولانا نصیر عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ جات کے لئے ہونے والے عطیات میں اپنا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں اور 6 مئی 2022ء کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے افتتاح معاملات کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

واضح رہے اس افتتاح کے موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں بذریعہ انٹر نیٹ میٹنگ ہوئی جس میں بھنبھور ڈویژن کے نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اب تک ہونے والی عطیات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور 13 مئی 2022ء کوسفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاریوں کے حوالے سےگفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو 20 مئی 2022ء کو انٹیر ئیر سندھ سے بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کروانے کے متعلق اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر افتتاح بخاری کا سلسلہ ہوگا

”دورۃ الحدیث“ درسِ نظامی (عالم کورس)کی وہ عظیم کلاس ہے جس میں طلبائے کرام کو احادیث رسول ﷺ پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔اس کلاس کے آغاز میں صحاح ستہ کی سب سے بڑی کتاب ”بخاری شریف“ کے افتتاح اور سال کے آخر میں ختمِ بخاری کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر 10 شوال المکرم 1443ھ بمطابق 12مئی 2022ءبروز جمعرات صبح 8:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”افتتاح بخاری“کے لئے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس تقریب میں دورۃ الحدیث شریف کراچی کے طلبائے کرام براہ راست جبکہ دیگر مقامات پر قائم دورۃ الحدیث کے طلبہ بذریعہ مدنی چینل شریک ہونگے۔

افتتاح بخاری میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔


جامعۃ المدینہ میرپورخاص کے ناظم  و استاد صاحب مولانا فہیم عمران عطاری مدنی 7 مئی 2022ء کو روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فہیم عمران عطاری میر پور خاص سے ٹنڈو آدم جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، اس اندوہناک حادثے کے نتیجے میں مولانا فہیم عمران عطاری موقع پر ہی انتقال فرماگئے جبکہ ان کے ہمراہ دو اسلامی بھائیوں کو زخمی حالت میں نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ان اسلامی بھائیوں میں مولانا بلال عطاری مدنی شدید زخمی حالت میں ہیں جبکہ دوسرے اسلامی بھائی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مرحوم مولانا فہیم عمران عطاری کی نمازِ جنازہ میر پور خاص میں ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے پڑھائی جبکہ رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری، نگران بنگلہ دیش مولانا حاجی رضا عطاری مدنی، دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مرحوم کے عزیز و اقربہ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔

مولانا فہیم عمران عطاری مدنی چینل بنگلہ کے فائنل مفتش (اسلامِک چیکر) ، جامعۃ المدینہ میرپورخاص کے ناظم اور استاد صاحب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے بہترین مبلغ بھی تھے ،وہ بنگلہ دیش میں بھی دینی کاموں کی دھومیں مچانے سفر کرچکے تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب ور وز کے اراکین مولانا فہیم عمران عطاری مدنی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، انہیں حشر میں شفاعتِ مصطفیٰ ﷺ سے مشرف فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو ان کے لئے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین