26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی قافلہ افریقی ملک یوگنڈا کی طرف سفر پر روانہ
Fri, 19 Aug , 2022
2 years ago
دنیا بھر میں اسلام کے پیغام و تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے تحت17 اگست 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی
قافلہ افریقی ملک یوگنڈا کی طرف سفر پر
روانہ ہوا۔
سفر سے قبل شرکائے مدنی قافلہ نے مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جس پر رکنِ شوریٰ نے اُن کی دینی و
اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور بھر پور انداز میں بیرونِ
ملک یوگنڈا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے دینی کاموں کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)