14 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان کا فیضانِ
مدینہ اسلام آباد کا دورہ
Fri, 19 Aug , 2022
2 years ago
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی
وزیر علی محمد خان نے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے انہیں خوش
آمدید کہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علی محمد خان
کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں شعبہ FGRF کے تحت حال
ہی میں ہونے والی شجرکاری مہم سمیت دیگر فلاحی کاموں کے بارے
میں بتایا۔
اس موقع
پر علی محمد خان نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ مل کر مدنی
مرکز فیضا نِ مدینہ کے احاطے میں پودہ بھی لگایا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)