دعوت اسلامی دینی و فلاحی کاموں کی ایسی منفرد تحریک ہے جو دنیا بھر میں نہ صرف اسلامی بھائیوں میں بلکہ اسلامی بہنوں میں بھی دینی کاموں کو فروغ دے رہی ہے۔ اس تحریک میں اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں کی طرح اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے لئے آٹھ دینی کاموں کو وضع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کے شعبہ جات کی طرح  اسلامی بہنوں کے لئے بھی کئی شعبہ جات قائم ہیں جو 56 ممالک میں اپنی دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

دعوت اسلامی کا بنیادی اصول ہے کہ یہ اپنے ذمہ داران سے ان کی ذمہ داریوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتی ہے اور ان کی کارکردگی میں ہونے والے کمی و زیادتی کا جائزہ لیتی ہے۔

اسی طرح اپنے محارم کے ذریعے اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کو سرانجام دینے والے ذمہ داران کی کارکردگی بھی تیار کی گئی ہے جس میں دسمبر 2021ء سے جون2022ء تک ہونے والے دینی کام اور شعبہ جات کی کارکردگی پر رپورٹ بنائی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں شعبہ جات اور آٹھ دینی کاموں کے ذریعےہونے والے دینی کاموں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

آٹھ دینی کاموں کا تقابلی جائزہ دسمبر 2021ء تا جون 2022:

کارکردگی میں اضافہ

٭نئی منسلک ہونے والی اسلامی بہنیں:1%٭ہفتہ وار اجتماع کی تعداد: 7%٭ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد: 8%٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 10%٭مدرسات کی تعداد: 9%٭طالبات کی تعداد: 11%

شعبہ جات کے دینی کاموں کا تقابلی جائزہ دسمبر 2021ء تا جون 2022:

کارکردگی میں اضافہ

٭شعبہ روحانی علاج:76% ٭شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ:184% ٭شعبہ تعلیم:213% ٭رابطہ برائے شخصیات:220% ٭مکتبۃ المدینہ:31% ٭محفل نعت:132% ٭ڈونیشن بکس:1% ٭کفن دفن:44% ٭تقسیم رسائل:92% ٭فنانس ڈیپارٹمنٹ:109% ٭فیضان آن لائن اکیڈمی (مدنی عملہ):78% ٭جامعۃ المدینہ گرلز (طالبات کی کاکردگی):7% ٭دار المدینہ گرلز (دینی کاموں کی کارکردگی):361% ٭مدرسۃ المدینہ گرلز:72%

دنیا بھرمیں مختلف زبانوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی:

20 ممالک میں بنگلہ، کچھی میمن، ٹمل، انگلش، ہندی، عربی، بلوچی، فرنچ اور سواہلی زبان میں 21 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد422 رہی۔

اس کے علاوہ بنگلہ زبان میں کلکتہ اور ساؤتھ افریقہ میں شارٹ کورسز ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ نارتھ امریکہ میں تین، کلکتہ میں دو اور مزید یوکے اور فاریسٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگائے جارہے ہیں۔

سالانہ ڈونیشن کارکردگی2021 تا 2022:

اس سال اسلامی بہنوں کی جانب سے کی جانے والی ڈونیشن میں 35%کا اضافہ ہوا۔