دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنی کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب کےحالاتِ زندگی کے چند واقعات بیان کئےاوراجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو مفتی صاحب کی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)