فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری کا بیان
پنجاب کےشہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اجتماعِ پاک کی ابتداء معمول کے مطابق تلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوئی جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضاعطاری نے ”دل کی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا
جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مزید رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)