19 مارچ 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت دعائے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رمضانُ المبارک میں مکمل روزے رکھنے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم بارہ دری گراؤنڈ نزد دربار میاں میر رحمۃُاللہِ علیہ مصطفی آباد میں اجتماعِ شبِ براءت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ سرکاری ڈویژن لاہور حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اجتماع میں آنےوالے اسلامی بھائیوں کے لئے لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کثیر عاشقانِ رسول نے 15 شعبانُ المعظم کا روزہ رکھا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مارچ 2022 ء کو جیکب آباد سندھ فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے تحت شبِ براءت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں علاقہ اور اطراف سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور غلام شبیر عطاری و نزاکت حسین عطاری نے نعت رسول مقبول پڑھا ، مبلغ دعوت اسلامی حاجی محمد زاہد عطاری نے عذاب قبر کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جبکہ قاری محمد سہیل رضا عطاری نے صلوۃ تسبیح کے نوافل جماعت سے پڑھائی بعد نماز ذکر واذکار اور صلوۃ وسلام پڑھایا گیا ، اجتماع پاک کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اسلامی بھائیوں نے پندرہویں شعبان المعظم کا روزہ بھی رکھا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہرشیخوپورہ میں جامع مسجد فیضان کریم کا افتتاح کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نمازِ مغرب پڑھا کر مسجد کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے اور اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور سرکاری ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت کثیر تاجران نے شرکت کی۔

اس کورس میں دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کے مفتی سرفراز عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے زکوٰۃ کے چند ضروری مسائل بتائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ کورسز و اعتکاف کےصوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیاجن میں شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف اور رمضان عطیات شامل تھے۔مزید رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے حوالے چند مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام15 مارچ 2022ء بروز منگل پتوکی لاہور میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے سوشل میڈیا کے درست استعمال کرنے کا ذہن دیا اور تلاوت قراٰ ن پاک کی ترغیب دلائی جس پر عاشقان رسول نے شوال تک 16 ،13، 12،10،05 قراٰن مجید پڑھنے کی نیت کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں گلی گلی مدارس کھولنے، پھولنگر میں ہونے والے شب براءت اجتماع میں شرکت اور فی علاقہ 1 گاڑی روانہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز رمضان المبارک میں 30 دن اور 10 دن کے سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔ مزید 29 مارچ 2022ء کو مارکیٹ میں ہونے والے احکام زکوٰۃ کورس میں تاجران کو شرکت کروانے کا ہدف دیا اور 28 مارچ 2022ء کو پتوکی میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے جدول کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

٭دوسری جانب مولانا فیضان عطاری مدنی نے عادل فیاض عطاری کے بیٹے کی نماز جنازہ پڑھائی، محمد ندیم نیازی کے والد محترم کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور ڈاکٹر محمد عدنان عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں بیان کیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


15 مارچ 2022ء بروز منگل   مدنی مرکز فیضان مدینہ الریاض کالونی نوشہرو فیروز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

سید محمد دانش عطاری نے بارہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور ماہ رمضان المبارک میں ایک ماہ کے اعتکاف کے حوالے سےترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: جواد رضا عطاری ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نگران ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


پچھلے دنوں ملیر ڈسٹرکٹ 2 کراچی کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ارکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی 15 رجب المرجب کوہونے والے شبِ براءت اجتماع میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 مارچ 2022ء کو ملک بھر میں سالانہ تقسیم اسناد اجتماعات منعقد ہوں گے

قرآن پاک حفظ کرنے والے 8ہزار 895 اور ناظرہ مکمل کرنے والے44 ہزار 691 بچوں اور بچیو ں کواسناد دی جائیں گی

بچوں میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، انہیں قرآن پاک حفظ کروانے اور ناظرہ پڑھانے کے لئے دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں ہزاروں مدارس بنام ”مدرسۃ المدینہ“ قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال ان اداروں سے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےہزاروں بچوں اور بچیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہیں جس کے لئے ہر سال ملک و بیرون ملک ”تقسیم اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 27 مارچ 2022ء بروز اتوار دوپہر 2:30 بجے پاکستان بھر میں ”سالانہ تقسیم اسناداجتماعات“ منعقد ہونے جارہے ہیں جن میں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے 8ہزار 895 اور 44 ہزار 691 بچے اور بچیوں کو ناظرہ مکمل کرنے پر اسناد دی جائیں گی۔

بچوں کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول سے ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


گناہوں کی مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کی رات”شب براءت“ 15 شعبان المعظم 1443ھ عنقریب آنے والی ہے جس میں ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ساری رات یاد ِخدا میں عبادت و ریاضت کرتے ہوئے گزرے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ 2022ء جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”شبِ براءت“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاجائے گا جس میں نفلی اعتکاف، نوافل، تلاوت قرآن پاک، نعت شریف، سنتوں بھرا بیان اور مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اجتماع کا شیڈول:

٭بعد نماز عصر: اعتکاف (نفل)، رقت انگیز دعا

٭ بعد نماز مغرب: چھ نوافل، سورہ یٰسین شریف کی تلاوت، دعائے نصف شعبان، بعد نوافل لنگرِ رضویہ

٭بعد نماز عشاء: سنتوں بھرا بیان، مدنی مذاکرہ، نعتیں، لنگرِ رضویہ (سحری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کی مشہور شخصیت حاجی محمد بشیر کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ان کے بیٹے سے تعزیت فرمائی۔

اس موقع پر اسلامی بھائیوں نےحاجی بشیر کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ’’قبر و آخرت‘‘ کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے قبروآخرت کی تیاری کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی اپنی اولاد کو حافظِ قراٰن اور عالمِ دین بنانے کے بارے میں ذہن سازی کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نےایک کلام بھی پڑھا اور مرحوم کے لئے دعا کروائی۔واضح رہے نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمرہ دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)