25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے 12
ینی کاموں کے حوالے سے پنجاب پاکستان کے شہر لاہور DHA میں
واقع قراٰن سینٹر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)