لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، مساجد بنانے اور انہیں آباد کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کوششیں کرتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں تحصیل پہاڑ پورضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں سے حاجی احمد نواز اور حاجی غلام دستگیر نے کم و بیش پانچ مرلے کا پلاٹ مسجد بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا۔

اس موقع پر مسجد بنانے کی ذمہ داری لینے والے عبدالطیف فوجی اور یوسی نگران محمد صفدر عطاری سمیت دیگر کثیر عاشقانِ رسول موجود تھے۔پہاڑ پور کے نگرانِ تعمیرات حاجی غلام یاسین عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے اور جلدازجلد تعمیرات مکمل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)