26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد،
ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت
Sat, 20 Aug , 2022
2 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے عاشقان
رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی
کاموں میں شرکت کرنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہر دم دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری اور حاجی بغداد عطاری بھی
موجود تھے۔