26 مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت گلشن راوی لاہور میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا  جس میں اہل خانہ اور مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنا قیمتی وقت دنیا کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران شوریٰ نے دینی و فلاحی کاموں کی منفرد عالمی تنظیم دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ 


مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے25 مارچ 2022ء کو فیصل آباد میں ایک شخصیت کے والد کے انتقال پر ان سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے ان سے تعزیت کرتے ہوئےمرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارےمیں بریفنگ دی اور اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور میں ایک بزنس مین کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت 26 مارچ 2022ء کو فیصل آباد میں ملز اونر کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا اور انہیں خود بھی دینی تعلیم حاصل اور اپنے ورکرز کو بھی اس کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ 


پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ (دعوت اسلامی) کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی تنظیمی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر تھے۔

دوران دورہ نگران شوریٰ نے لاہور میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے انہیں دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ 


مدارس و مساجد کا قیام کرنے والی دعوت اسلامی کی منفرد ڈیپارٹمنٹ شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام کراچی میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

سیشن میں ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی Performance، کامیابی اور مستقبل کے اہداف کے بارےمیں پریزنٹیشن Presentation دی گئی۔آخر میں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے مسجد کے حصول اور تعمیر میں تعاون کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرنے کے لئے شیلڈز پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت تین دن پر26 تا28 مارچ 2022ء تک مشتمل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسلیٹرز، ایڈیٹرز اور مفتشین بذریعہ زوم شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے مطالعے کی اہمیت پر بیان کیا اور شرکا کو مطالعہ کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دین اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔قرآن پاک میں بھی علم سیکھنے کے بارے میں ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ فرمان باری تعالیٰ: فَسْـئـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ۔ ترجمہ کنز العرفان: اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر43)

حکم باری تعالیٰ اور فرمان رسول پر عمل کرتے ہوئے عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی ہر جمعرات پابندی کے ساتھ علم دین کو عام کرنے کے لئےدنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کرتی ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی قرآن و حدیث کے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری”رمضان کا استقبال کیسے کریں؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ بہزاد مسجد، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، فیضان اسلام 84/3، لین10، خیابان سحر، فیز7، ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، میمن سوسائٹی فیز2 حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن چونگی نمبر 7 اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جاری   ”اسلامک فنائنس کورس“ اختتام پذیر ہوگیا

اختتامی تقریب میں نگرانِ شوریٰ کا بیان، شرکا کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے

دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جاری ”اسلامک فنائنس کورس “ اختتام پذیر ہوگیا۔ کورس کے آخر میں 27 مارچ 2022ء کو شرکاء میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان کے آڈیٹوریم میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں نگران شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شرکاء کو اپنی زندگی اور بالخصوص لین دین میں شریعت کی اطاعت اور حرام سے بچنے کی اہمیت پر گفتگو فرمائی جبکہ اس کورس کے لیکچرار اور رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ،ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے اس کورس کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے اہداف پر تفصیل سے گفتگو کی ۔

دعوت اسلامی کے شب و روز کو ملنے والی معلومات کے مطابق اس کورس کو مکمل کرنے والے 109 افراد فنائنس سے وابستہ پروفیشنلز تھے جو چارٹرڈ اکاونٹینٹ یا MBA کئے ہوئے تھے جبکہ 103 مختلف مدارس کے فارغ التحصیل افراد تھے۔اس کورس میں پاکستان کے مختلف شہروں عرب شریف ،ہند،جرمنی ،ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے بھی آن لائن شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہونے والی اختتامی تقریب میں رکن شوری حاجی امین عطاری، جامعات المدینہ کراچی کے نگران مولانا سید ساجد عطاری مدنی، سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیم چامڑیا، GM Finance of P.I.A جاوید منشا، C.D.C Pakistan کے C.E.O بدیع الدین اکبر، K-Electric کے C.F.O عامر غازیانی ، سکرنڈ شوگر مل کے C.F.O شمس غنی، میر پور خاص شوگر مل کے F.C محمد جنید، اکنامسٹ نعمان عبد المجید، "ہیڈ آف لاء ڈویژن اسٹیٹ بینک پاکستان" رضوان نقشندی ، کھاڈی برانڈ کے C.I.O ریحان احمد، "گروپ ہیڈ فنائنس "ویسٹ برائے گروپ محمد حنیف کسباتی، چیئرمین کراچی برانچ ICMA پاکستان عظیم صدیقی اور معروف بلڈر مصطفی شیخانی سمیت کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد اور مختلف بڑی کمپنیوں کے C.F.O اور C.E.O شریک ہوئے۔

اختتام پر کورس مکمل کرنے والے افراد کو نگرانِ شوریٰ کے ہاتھوں سے اسناد دی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مارچ 2022ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ سیالکوٹ تحصیل پسرور کے علاقے چوبارہ میں ذمہ دار محمد یوسف عطاری کی والدۂ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ سیالکوٹ محمد سجاد عطاری نے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔بعدازاں نگرانِ پسرور کابینہ محمد امجد رضا عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد

حفظ مکمل کرنے والے 8 ہزار 895 اور 44ہزار 691بچوں اور بچیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر اسناد پیش کی گئیں

27 مارچ 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہر وں میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، دار السلام ٹوبہ پنجاب، لاڑکانہ سندھ، گلشن راوی لاہور، ملتان، کھرڑیانوالہ، سانگھڑ، ڈیرہ غازی خان،نواب شاہ، بحریہ روڈسندھ، سکھر، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ملکوال، ظفروال، سیالکوٹ ، پشاور، لیہ اور جہلم سمیت سینکڑوں مقامات پر تقسیم اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قرآن پاک یاد کرنا ہے آسان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور قرآن پاک میں بیان ہونے والے واقعات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

بیان کے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام بھی سنایا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بچوں اور ان کےسرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے اور بچوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلے لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا۔

اجتماع کے آخر میں سینکڑوں مقامات پر سال 2021ء میں حافظِ قرآن بننے والے 8 ہزار 895 اور تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ مکمل کرنے والے 44ہزار 691 بچوں اور بچیوں میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے پاکستان بھر میں قائم مدارس المدینہ سے اب تک 1لاکھ 9ہزار82 بچے اور بچیاں حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اس کے علاوہ تجوید و قراءت کے ساتھ ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 998 ہے۔اس کے علاوہ پورے پاکستان میں قائم 4 ہزار 707 مدارس المدینہ بچے اور بچیوں کو قرآن پاک کی مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈویژن گجرانوالہ فنانس نگران محمد شہباز عطاری ، ڈسٹرکٹ گجرانوالہ نگران محمد یعقوب عطاری ، کامونکے کابینہ کے نگران سلمان عطاری نے ڈسٹرکٹ گجرانوالہ کے مختلف تعمیراتی پروجیکٹس کا وزٹ کیا ۔

دورانِ وزٹ علاقائی ذمہ داران سے ملاقات کی ، علاقے میں مزید کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )