دنیا بھر کے لوگوں کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پچھلے دنوں لاری اڈہ بائی پاس روڈ باغ
کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی کثیر
تعداد میں شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا ﷺ کی
بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”تاجرداروں کا
آقا ہمارا نبی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو سرکار ﷺ کے اوصاف و کمالات کے بارے میں بتایا اور انہیں حضور ﷺ کی سیرت کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقارالمدینہ عطاری بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شریک تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)