گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ فیصل آباد کے وہ طلبۂ کرام جن
کی سال 2022ء میں دستار بندی کی گئی ان کی اور پاکستان مشاورت آفس فیصل آباد کے ذمہ داران کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی پاس حاضری ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے فارغ ہونے والے طلبہ ٔکرام اور ذمہ داران کو قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے نیز 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں ترغیب دلائی۔
اسی طرح
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تکبر، غرور اور عناد جیسی باطنی بیماریوں سے بچتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور
حاضرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں طلبۂ کرام اور ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)