گزشتہ روز مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ڈائریکٹر جنرل سندھ میجر جنرل افتخار حسن سے کراچی میں ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے جنرل افتخار حسن کو دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، دار المدینہ یونیورسٹی، دار المدینہ کالج اور کنزالمدارس بورڈ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا۔

رکن شوریٰ اور میجر جنرل افتخار حسن کے درمیان تعلیمی امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری اور محمدیحییٰ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 29 مئی 2022ء بروز اتوار کراچی (سندھ) کے علاقے سخی حسن میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کراچی (سندھ) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی نیز کراچی سینٹرل ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی اور وارڈ نگرانوں کے اعلانات کئے۔

دورانِ مدنی مشورہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدظلہ العالی کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے مستقل 12 ماہ سے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام فری طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں حکما، ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا جس میں شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف اورخدمت خلق کے حوالے سے دینی ایکٹیوٹیز بیان کی گئیں نیز ہر ماہ اس طرح کے کیمپسز لگانے کا ذہن دیا۔بعدازاں تحائف دینے کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سال 2022ء میں حج پر جانے والے عاشقانِ رسول کے لئے ایک تربیتی نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی حج و عمرہ کےحوالے سے تربیت کی گئی۔

دورانِ نشست رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھنے اور عمرہ و حج کرنے کا طریقۂ کار سکھایا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مدینہ منورہ زادہا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری کے متعلق شرکا کی رہنمائی کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ’’رفیق الحرمین‘‘ ساتھ لے جانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبۂ انٹیرئیر سندھ مشاورت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران سمیت سرکاری ڈویژ ن سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ اجتماعی قربانی کے گودام، کھالوں کی وصولی گوداموں پر بروقت پہنچانے کے متعلق چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز رکنِ شوریٰ نے ڈویژنوں کے مالی بجٹ کا جائزہ لیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کرونا وبا کے بعد پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رواں سال 2022ء میں دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے ملک پاکستان کو 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ دیا گیاہے۔

اس سال حج پر جانے والے خوش نصیب عاشقان رسول کے لئے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی (سندھ) میں 5 جون 2022ء بروز اتوار دوپہر 2بجے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں اسلامی بھائیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔

اسی روز رات 9:45 پر محفل مدینہ کا بھی اہتمام ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے جبکہ نعت خواں حضرات یادِ مدینہ اور حج کے کلام پیش کرکے عشق رسول میں اضافہ کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


27 مئی 2022 ء بروز جمعہ جامع مسجد کریمیہ قادریہ  کے سابقہ صدر ایاز بھائی سے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات رکن شوری نے ایاز بھائی سے عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


27 مئی 2022 ء کو مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےکراچی سٹی مدنی قافلہ کے ذمہ دار ساجد  عطاری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

دوران تعزیت مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کو صبر کی تلقین کی ۔اس دوران تعزیت کےلئے رکن شوری کے ساتھ کراچی سٹی شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار مولانا محمد وقار عطاری مدنی اور دیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


”اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرنا سنت رسول بھی ہے اور دینی و اخلاقی فریضہ بھی “اسی ضمن میں 27 مئی 2022 ء بروز جمعہ کورنگی 1 نمبر ناصر کالونی جامع مسجد فیضان شیرِ خدا کے امام و خطیب مولانا وسیم عطاری سے مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے  ملاقات کی ۔

دوران ملاقات رکن شوری نے مولاناوسیم عطاری سے عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعائے خیر کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


27 مئی 2022 ء بروز جمعہ کورنگی ڈھائی نمبر جامعہ مسجد کریمیہ قادریہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نماز جمعہ میں سنتوں بھرا بیان کیا ۔

نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پردعائے استسقاء کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنے و بارانِ رحمت کے لئے دعا میں شامل ہوئے ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد  عطاری نے گلگت بلتستان مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس (صوبائی نگران ، صوبائی آفسز نگران، سرکاری ڈویژن نگران اور KPK شہر کے نگران، جامعۃالمدینہ بوائز، گرلز اور مدرسۃ المدینہ بوائز، گرلز نیز مدرسۃالمدینہ بالغان ) کے نگرانِ مجالس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت فروری 2022ء تا اپریل 2022ء کی کارکردگیوں کا تقابلی جائزہ لیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کے متعلق کلام کیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلے دنوں پشاور میں KPK مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس (صوبائی نگران، صوبائی آفسز نگران، سرکاری ڈویژن نگران اور KPK شہر کے نگران، جامعۃالمدینہ بوائز، گرلز اور مدرسۃ المدینہ بوائز، گرلز نیز مدرسۃالمدینہ بالغان) کے نگرانِ مجالس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت فروری 2022ء تا اپریل 2022ء کی کارکردگی کاتقابلی جائزہ لیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کے متعلق کلام کیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)