سندھ کے شہر حیدر آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ کراچی سٹی سے آئے ہوئے
ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی مختلف
موضوعات پر تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا۔(غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کے تحت
شعبہ جات کے نگرانِ مجالس کا مدنی مشورہ
22 جون 2022ء بروز بدھ کراچی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کے تحت شعبہ جات کے نگرانِ مجالس کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ان شعبہ جات کے تحت ہونے والی خود
کفالت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے نظام میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ دورے حاضر کے جدید تقاضوں
کے مطابق دینی کام کرنے کے لئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی شعبہ ڈونیشن بکس،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 23 جون 2022ء بروز جمعرات
تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر پتوکی کے دورے
پر تھے جس میں انہوں دعوتِ اسلامی کی مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی۔
اس دوران ذمہ داران نے محمد عدنان عطاری (ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ) کی بیٹی کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے اور انہیں اسلامی شعار اپنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف
اسلامک ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اسلامی تعلیمات
کو بیان کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کاہنہ نو لاہور میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ”عشقِ مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے مدینۂ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کے فضائل بیان کئے۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
21 جون 2022 ء بروز منگل پھول نگر تحصیل
پتوکی بابری مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم عطاری اورعلاقے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ نے12 دینی کاموں کا
فالواپ لیا ، نئی تقسیم کاری کے مطابق سٹی نگران، یوسی نگران ، وارڈ نگران اور
تحصیل ذمہ داران کا اعلان کیا ساتھ ہی گھریلو صدقہ بکس رکھنے ، رکھوانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم اور دیگر ادارے بنانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے بھرپور عزم
کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرنے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ہرہفتے کی
طرح آج رات مؤرخہ 23 جون 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا
جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری، سوار محمد شہید اسٹیڈیم جی ٹی روڈ گوجر خان سے
رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو ، فیروز پور روڈ لاہور میں رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اطہر عطاری، فیضان محمدی مسجد گارڈن سٹی بلاک Aنزد
گلشن معمار کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان
مدینہ لطیف آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 21 جون
2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد مشاورت کے تمام آفس ذمہ داران کی
بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد وقار
عطاری مدنی نے ”ڈیپارٹمنٹ کے کام کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے
ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن
انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام حسین عطاری شعبہ فالواپ صوبائی مشاورت آفس اسلام آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
20 جون 2022ء بروز پیر دعوت اسلامی کےزیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی1 ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور ذمہ داران کو
احسن انداز میں دینی کاموں کرنے نیز انہیں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی 1یسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی
تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر کراچی سٹی کے شعبہ
ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
چکوال میں نیو تقسیم کاری پر رکن شوری حاجی وقار
المدینہ عطاری کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ
عطاری کا فیضان مدینہ چکوال میں نیو تقسیم کاری پر چکوال ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا ۔
رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان
رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے
12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون
ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور
یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ
نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران
کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
جہلم میں نیو تقسیم کاری پر رکن شوری حاجی وقار
المدینہ عطاری کا مدنی مشورہ
گزشتہ روز مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران اسلام
آباد و راولپنڈی مشاورت حاجی وقارالمدینہ عطاری کا فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ، جہلم میں
نیو تقسیم کاری پر جہلم کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے عاشقان
رسول کی حسن اخلاق، اطاعت اور خود کو نیک بنانے کے لئے نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے
12 دینی کام کرنے کی ترغیب دی جس پر عاشقان رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں ملک و بیرون
ملک سفر کرنے کی نیتیں کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور
یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ
نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران
کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا ۔
اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران جہلم ڈسٹرکٹ
مشاورت حاجی بغداد رضا عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
20 جون 2022ء بروز پیر یوسی حافظ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں مدنی مشور ے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران محمد عمران عطاری نے ”خوش اخلاق“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق
چند اہم امور پر مشاورت کی اور دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس
پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:اعظم عطاری یوسی نگران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ایک نجی ادارے کے تحت قائم سینئر سٹیزن سینٹر
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہر عمر کے افراد کی اخلاقی وشرعی تربیت کا
سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں مبلغین کے ذریعے عاشقان رسول کو علم دین سیکھنے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 20جون2022ء بروز پیر بعد نماز ظہر
نیو کراچی سیکٹر5 ایم میں ایک نجی ادارے کے تحت قائم سینئر سٹیزن سینٹر (یعنی بڑی عمر کے افراد) میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ
حلقہ مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے حلقے میں شریک سینئر سٹیزن سمیت تمام شرکا کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے فکر آخرت اور تلاوتِ قراٰن کے ساتھ ہر نماز کے بعد مسنون ذکر و
اذکار کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کو نیکیوں میں
گزارنے کا ذہن دیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ
نےدعا کروائی جبکہ تمام شرکائے حلقہ نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)