دعوت اسلامی ملک و بیرون ملک میں دینی، تعلیمی و فلاحی کاموں کی دھومیں مچارہی ہے، اس کے علاوہ تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ضروریات کے مطابق مختلف شہروں  اور گاؤں میں مدارس و مساجد کا قیام اور شعبہ FGRF کے تحت مقامی لوگوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دعوت اسلامی کی جانب سے ایک سال کے دوران اکتوبر 2021ء تا اکتوبر 2022ء تک پاکستان کے صرف ایک شہر وار برٹن پنجاب میں جو خدمت انجام دی گئی ہیں ان کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

٭23اکتوبر 2021ء کو حسن کالونی میں جامع مسجد ”فیضان غوث الاعظم“کا افتتاح کیا گیا ٭16 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ میں طلبۂ کرام کی سہولت و ضرورت کے مطابق واش رومز (Washrooms) اور وضو خانہ کو نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کرکے افتتاح کیا گیا۔ ٭23 جنوری 2022ء کو مدینہ مسجد وار برٹن میں کثیر کتب پر مشتمل ”المدینہ لائبریری“ کا افتتاح کیا گیا جہاں سے علم کے طالب اپنی پیاس بجھاتے ہیں ٭1 اپریل 2022ء کو محمدی کالونی میں ”جامع مسجد فیضان زم زم“ کا افتتاح کیا گیا ٭1اپریل 2022ء کو حسن کالونی میں عوام الناس کے لئے ”واٹر فلٹر پلانٹ“ کا افتتاح کیا گیا ٭30 جولائی 2022ء کو گاؤں فرید آنہ میں ”واٹر فلٹر پلانٹ“ کا افتتاح کیا گیا ٭30 جولائی 2022ء کو سبزی منڈی کے قریب ”جامع مسجد فیضان اہل بیت“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ٭ماہ اگست 2022ء میں ملکی آب و ہوا کی بہتری کے لئے واربرٹن و مضافات میں تقریباً 11 ہزار پودے لگائے گئے ٭20 اکتوبر 2022ء کو سندرانہ ٹاؤن میں ”جامع مسجد فیضان عشق رسول“ کا افتتاح ہوا ٭20 اکتوبر 2022ء کو سندرانہ ٹاؤن میں ”مدرسۃ المدینہ للبنات“کا افتتاح کیا گیا ٭ اس کے علاوہ مختلف اوقات میں مستحق افراد اور سیلاب زدگان کے لئے تقریباً 30 لاکھ نقدی وسامان کی صورت میں تقسیم کیا گیا ٭ وقتاً فوقتاً ساداتِ کرام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

زیر تعمیر پروجیکٹس:

٭سبزی منڈی میں ”جامع مسجد فیضان اہل بیت“ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، لینٹر ڈالنے کا کام مکمل ہوچکا ہے ٭مدینہ کالونی میں ”جامع مسجد ممتاز“ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ، چند ماہ تک افتتاح کردیا جائیگا۔

دعوت اسلامی کو ملنے والے پلاٹس:

٭ مدینہ کالونی میں جامع مسجد ممتاز کے ساتھ 4 مرلہ کا پلاٹ مدرسۃ المدینہ گرلز کے لئے حاصل کیاگیا ٭ حسن کالونی میں جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کے ساتھ 12 مرلہ پلاٹ مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامعۃ المدینہ بوائز کے لئے پلاٹ حاصل کیا گیا ٭ گاؤں واربرٹن میں جامع مسجد انوار مدینہ کےلیے 10 مرلہ کا پلاٹ حاصل کیا گیا ٭ اس کے علاوہ واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اداروں میں سینکڑوں بچے و بچیاں مفت زیرِ تعلیم ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

وار برٹن میں مساجد و مدارس کی مزید تعمیرات ، مختلف اداروں کی سیلریز، کچن اخراجات، یوٹیلیٹیز بلز اور دیگر کاموں کے ماہانہ اخراجات 35لاکھ روپے ہیں۔