دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروز منگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران کی بھی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اُن میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ داران کی تربیت کے لئے کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پرگفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 27 جون 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تحصیل نگرانوں کو وارڈ وائز جاکر مدنی مشورے کر کے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا۔بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ رادھا کشن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کراچی سٹی کے اراکینِ مجلس اور تمام شعبہ جات کے ڈسٹرکٹ و ناظمین کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ جات کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی اور شعبوں کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(غیاث الدین عطاری)


سندھ کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے نگرانِ ٹاؤن مشاورت اور اراکینِ ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے، ماہِ ذوالحجۃ الحرام میں سحری اجتماعات کرنے اور عید کے دن مدنی قافلوں کے حوالے سے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2022ء بروز منگل صبح 8:00 بجے  جامعات المدینہ، مدارس المدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اینڈ گرلز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

شیخ طریقت ، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ براہ راست مدنی چینل کے ذریعے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تینوں شعبہ جات سے وابستہ طلبہ و طالبات سمیت تمام اساتذہ کرام سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں اجتماعی قربانی کے سلسلے میں ایک تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت شعبہ اجتماعی قربانی کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن مبلغِ دعوتِ اسلامی فیاض عطاری مدنی نے اجتماعی قربانی کے سافٹ ویئر QMS کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یونین کونسلز نگران اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران حاجی شفیق عطاری نےذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی اور انہیں دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت OPF ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے بلاک C میں ایک شخصیت محمد عمر عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مرنے کے بعد اولاد کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن  لاہور میں 3 دن کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس (جن میں رابطہ برائے شخصیات، رابطہ برائے خصوصی شخصیات، میڈیا ڈیپارٹمنٹ، شعبہ اصلاح برائے قیدیان، رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ، فیضان مرشد خصوصی ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، پروفیشنل فورم، شعبہ تعلیم، شعبہ چائنیز، شعبہ رابطہ برائے وکلاء، رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ شامل تھے) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کسٹمر کیئر سروس“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)