دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری  نے گوجرانوالہ پولیس لائن میں اجتماع میلاد کے موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔اس موقع پر کثیر پولیس نوجوان اور افسران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے ’’شان مصطفیٰ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میلاد مصطفی کی حقیقت کے بارے میں بتایا اور انہیں مقصد میلاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز اللہ و رسول ﷺ کے رضا والے کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر پولیس افسران نے رکن شوریٰ کے بیان کو خوب سراہا۔آخر میں پولیس ڈیپارٹ کی جانب سے رکن شوریٰ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)