ساہیوال سٹی، ڈسٹرکٹ، تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران اور شعبہ جات کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضان مدینہ توکل
مسجد ساہیوال میں ساہیوال سٹی، ڈسٹرکٹ اور
اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ساہیوال سٹی نگران، ڈسٹرک نگران اور تحصیل نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اللہ عزوجل کی یاد کیسے کی جائے“ کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے اور انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔
نگران
پاکستان مشاورت نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ہمیں چندہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا ہے کسی کے دکھلاوے کے لئے نہیں کرنا۔