24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سرکارِ دوجہاں ﷺ کی
ولادت کی خوشی میں پچھلے دنوں تاج باغ ہربنس پورہ لاہور
میں اجتماعِ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز باقاعدہ
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محبتِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے
شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)