24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں سیالکوٹ پولیس لائنز میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوالبیان حاجی
محمد اظہر عطاری ، پولیس افسران ،پولیس جوانوں اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس موقع
پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے’’ شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو ہمارے پیارے آخری نبی ﷺ کے اخلاق اور ان کی سنت پر عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے ،سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)