پچھلے دنوں لاہور میٹروپولیٹن  میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سال 2022ء میں ہونے والی قربانیوں کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا اور اہداف دیئے۔اس موقع پر قربانی کی کھالوں کے سامان رسید بکس، بینرز اور پمفلٹ کا بستہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ہجویری سکیم ہربنس پورہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص قربانی کی کھالوں اور اس کے اخراجات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سے سیراب کرنے اور انہیں تاریخِ اسلام سے آگاہ کرنے کے لئے ہر ہفتے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے براہِ راست مدنی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شاد باغ شالیمار ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ننکانہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکین ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران تحصیل مشاورت اور نگران یوسی مشاورت نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ دربار والی مسجد میں پتوکی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران  مولانا فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے تصور مدینہ و تصور مرشد کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی ذوالحجہ کے ان مبارک دنوں میں نفلی روزیں ، نفلی عبادات اور زیادہ سے زیادہ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ سٹی مشاورت و یو سی نگران کے اسلامی بھائیوں کی تقرری کا اعلان کیا ساتھ ہی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے لوگوں سے ملاقاتیں کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری ، مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ  تحصیل نگران دینہ حاجی شفیق عطاری نے فیضان مدینہ نکودرمیں لدھڑ یونین کونسلز کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔

تحصیل نگران نے دوران مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کی مضبوطی، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔ (رپورٹ: عابد عطاری ( شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ  دھریالہ جالپ میں پنڈ داد نخان کی 6یونین کونسلز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکت کی ۔

رکن شوری نے دوران مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کی مضبوطی، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ (رپورٹ: عابد عطاری ( شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران تحصیل مشاورت اور نگران یو سی مشاورت کے اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شیخوپورہ میں ہونے والے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں بڑھانے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو قربانی کی زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے قربانی ایک مقدس فریضہ ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر  فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی  یعفور رضا عطاری نے پچھلے دنوں نگرانِ تحصیل صفدرہ آباد مشاورت محمد مشتاق عطاری کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت رکنِ شوریٰ نے نگرانِ تحصیل محمد مشتاق عطاری کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا نیز مرحومہ کی نمازِ جنازہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اُن کے آبائی شہر فاروق آباد میں پڑھائی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، عاشقانِ رسول کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی دینی تحریک ہےجس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے رہتے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے مرحوم حاجی انعام اللہ قریشی (برادر اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ) کےایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)