دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبر 2022ء کو حیدر آباد میں نابینا افراد کے لئے جامعۃ المدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اسی سلسلے میں باغ مصطفٰے گراؤنڈ لطیف آباد، حیدر آباد میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جوق در جوق ہزاروں عاشقان رسول سمیت مقامی علمائے کرام ، تاجر حضرات اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”اللہ کی نافرمانی سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اسلامی احکامات کے مطابق زندگی گزارنے، نماز پڑھنے اور فکر آخرت کرنے کی ترغیب دلائی۔

عظیم الشان اجتماع میں اسپیشل افراد کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جہاں متعلقہ شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اشارو ں کی زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کی ترجمانی کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، قاری محمد ایاز عطاری اور حیدر آباد کے سٹی نگران اور ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔