آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ قاری سلیم عطاری بیان فرمائیں گے
آج
مؤرخہ 24 نومبر 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت
اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق جامع مسجد غوثیہ، مہاجر کیمپ بلدیہ ٹاؤن کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی میں رکن شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری، میمن مسجد میمن نگر 15/A گلزار ہجری کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی، رضائے مصطفٰے مسجد
کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، فیضان جیلان مسجد بلاک 8کلفٹن کراچی میں
رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، بہزاد لکھنوی مسجد ، سخی حسن چورنگی
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری اور جامع مسجد انوار مدینہ، نایاب پارک
سلامت پورہ لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔