گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ راولپنڈی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے راولپنڈی کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بھائیوں سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں معروف عالم دین  مولانا عمر فیض قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے وزٹ کیا اور مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری ودیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

رکن شوری نے مولانا عمر فیض قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی کاموں کے بارے میں بریف کیا اور دیگر شعبہ جات کے بارے میں بھی آگاہی دی نیز فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات بھی دکھائے ۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز و گرلز، شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز و گرلز، شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا اور شعبہ جات کے اخراجات و آمدن کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو آمدن بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں شعبہ مدنی کورسز و امامت کورس سمیت ان شعبہ جات کے معلمین کےلئے مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر کے امامت کورس و مدرس کورس کرنے والے طلبۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”رزقِ حلال اور اس کی برکت“ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے رزق حلال کمانے کی اہمیت اور اس کے تقاضوں کو بیان کیا نیز کمانے کے حوالے سے اہم ترین جزئیات کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”فتاویٰ رضویہ“ سے بیان کیں۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وقتِ اجارہ میں منصب کے مطابق کاموں کی تکمیل، تدریس و تفتیش کے دوران اچھے انداز میں تربیت کرنے اور دورانِ وقت اجارہ ذاتی امور سے بچنے کی ترغیب دلائی۔(غیاث الدین عطاری)


رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی حج کی ادائیگی کے بعد 23 جولائی 2022ء کو اپنے وطن پاکستان واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر رکن مجلس شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں نعمان عطاری اور فیضان صحابیات و دار السنہ کے نگران حماد عطاری نے کراچی ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔

شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین بھی حج کی ادائیگی پر رکن شوریٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک ہمیں بھی آئندہ سال حج ادا کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔اٰمین


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، ٹاؤن نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے فیضان صحابیات لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے جامعۃ المدینہ گرلز کے 3 دن پر مشتمل تربیتی اجتماع کے انتظامات کے سلسلے میں میٹ اپ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی۔

اس میٹ اپ میں رکنِ شوریٰ نے تربیتی اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے تحت کام کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحمان سٹی لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جولائی 2022ء کو ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر ایک مسجد اور دو جامعات المدینہ کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔ ان مقامات کا افتتاح رکنِ  مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بعد نماز ظہر3:00 بجے جامع مسجد بیت القدس (شفیق آباد، امین پارک، بند روڈ لاہور)، وقت مغرب، جامعۃ المدینہ گرلز (ابدالی چوک، حیدر روڈ لاہور)اور وقت عشاء جامعۃ المدینہ بوائز (آخری بس اسٹاپ، ساندہ روڈ، مزدوروں والا اڈہ لاہور)کا افتتاح کریں گے۔ ان مقامات پر افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائیگا جن میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ 


20 جولائی 2022ء بروز بدھ پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ تحصیل نگران نے 28 جولائی 2022ء کو جامع مسجد النور بھیڈیاں پتوکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ کی جس میں واہگہ ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بھائیوں سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جولائی 2022ء بروز منگل جہلم کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز یکم اگست 2022ء کو پلانٹیشن ڈے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)