”بڑی گیاہویں شریف کے سلسلے میں 6 نومبر 2022ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجتماع کا آغاز تلاوت کلامِ پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا، اس کے بعد سنتوں بھرا بیان ہوگا۔ بیان کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے اس کے علاوہ دوران مدنی مذاکرہ بارگاہ ِغوثیت میں منقبت غوث اعظم بھی پیش کی جائے گی۔

صلوۃ و سلام اور دعاپر اجتماع کا اختتام ہوگا جبکہ آخر میں عاشقان غوث اعظم کو لنگر غوثیہ بھی پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مہاجر کالونی گراؤنڈ میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور پارک Bبلاک نزد جامع مسجد رشیدہ بیگم سٹی ہاؤسنگ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔