.jpeg)
پیارے آقاﷺ کی امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جمع کئے گئے راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کا سامان پاکستان
کے مختلف شہروں میں روانہ کیا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم امدادی کیمپ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی امداد کے بارے میں بیان دیا۔رکنِ شوریٰ نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات سمیت عالمی سطح پر ہونے
والی دینی خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات لوگوں کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے
ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
”یوم دعوت اسلامی“ کے موقع پر بھی سیلاب زدگان میں FGRF کی امدادی سرگرمیاں جاری

دعوت
اسلامی پہلے دن سے ہی پاکستان بھر میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑھ چڑھ کر امدادی
سرگرمیاں کررہی ہے۔دعوت اسلامی کا عزم ہے کہ متاثرین کی نہ صرف کھانے، پینے کی
اشیاء کے ذریعے مدد کرنی ہے بلکہ ان کے گھروں کو بھی تعمیر کرنا ہے اور ساتھ ساتھ
ان کے کاروبار کو بھی بحال کرنا ہے۔
شیخ
طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب کے
بعد اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 2 ستمبر
2022ء کو ”یوم دعوت اسلامی“ کے موقع پر صرف شہر کراچی سے کھانے، پینے اور دیگر سامان سے لدے200 سے زائد ٹرک کو شرکائے قافلہ کے ہمراہ سندھ کے
متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ نہ صرف کراچی بلکہ پنجاب سے بھی سامان سے
بھرے سینکڑوں ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان، بالائی
علاقے بحرین، کلام اور سوات وغیرہ کی طرف
مدنی قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سامان کا بہت بڑا قافلہ جنوبی
پنجاب بھی پہنچا ہے۔
ایسے
دشوار گزار علاقے جہاں پہنچنا بہت مشکل ہے ان علاقوں میں سامان کو مستحقین تک
پہنچانے کے لئے پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی FGRF کی مدد کررہی
ہے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر متاثرین کو
کھانا پہنچایا جارہا ہے۔
اس کے
علاوہ FGRF ، 3 ستمبر 2022ء کو ائیر فورس کے
ساتھ C-130 جہاز کے ذریعے سامان لے کر جیکب آباد Air baseپہنچے
گاجہاں سے پھر ان شاءاللہ دیگر شہروں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائیگا۔
FGRF
کی امدادی سرگرمیوں کا دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ متاثرین کے گھروں کو بھی تعمیر کیا
جائیگا۔ جنوبی پنجاب ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف اور اطراف کے علاقوں میں اللہ کے
فضل و کرم سے پانی اترنے کے بعد متاثرین اپنے گھروں کے طرف روانہ ہونا شروع ہوگئے
ہیں۔ FGRFنے ان
علاقوں میں گھروں کی بحالی کے لئےبھی کام شروع کردیا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لوگوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ہر جمعرات پاکستان کے مختلف شہروں میں کثیر
مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات لاہور پاکستان کے
علاقے سوڈیوال میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شورٰی حاجی یعفور رضا عطاری نے
دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی عبد الحبیب عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی
ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا محمد عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ
راست نشر کیا جائیگا۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری
مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11اسلام آباد
میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد، سخی حسن چورنگی ٹاؤن
ناظم آباد میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلہ اسٹاپ نارتھ کراچی
میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ
ٹھٹھی آرائیاں، عقب ڈارسن فیکٹری وزیر آباد میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان
عطاری سنتوں بھرے بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔

پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں29 اگست 2022ء بروز پیر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی (فیضان مدینہ برانچ)، پاکستا ن مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ، مدنی مرکز فیضان مدینہ
کے ناظم اور دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ وائز کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے
کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوت ِاسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے کیمپ پر ایڈمنسٹریٹر ڈ سٹرکٹ ویسٹ سمیع الحسن کا
دورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں مختلف
مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ قائم ہے جس میں ذمہ دار ا
سلامی بھائی ویلنٹری طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں اورنگی ٹاؤن مومن
آباد پونے پانچ کے کیمپ پر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ
ویسٹ سمیع الحسن نے ایف جی آر ایف دعوت
اسلامی کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں سیلاب زدگان کے حوالے سے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان خدمات کو
سراہا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملک میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے مدنی چینل کاکوئزپروگرام” ذوقِ نعت سیزن 10“ منسوخ کردیا
گیا

تفصیلات کے مطابق پچھلے 9 سالوں سے ماہِ صفر
المظفر میں ہونے والا کوئز پروگرام ”ذوقِ نعت“ منسوخ
کردیا گیا ہے۔ پروگرام کے میزبان مولانا اشفاق عطاری مدنی کا کہنا ہے کہ
اس وقت ملک پاکستان میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث عاشقانِ رسول بڑی
آزمائش کا شکار ہیں اور ملک بھر کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں مصروف ہیں، اسی وجہ
سے ذوقِ نعت کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منسوخی کی ایک وجہ یہ
بھی ہے کہ ملک بھر سے ہمارے پروگرام میں
شامل ہونے والی ٹیموں کے اسلامی بھائیوں
کو کراچی پہنچنے میں بھی آزمائشوں کا سامنا ہے، کیونکہ سیلابی صورتِ حال کے باعث
کراچی کا کئی شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سے بات کرتے ہوئے انہوں نےمزید
بتایا کہ 25 صفر المظفر کو عرس اعلیٰ حضرت ضرور منایا جائے گا اور فیضانِ رضا پروگرام
بھی نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 02 ستمبر کو ہونے والا ”ذہنی آزمائش
اسپیشل پروگرام“ بھی انہیں وجوہات کی بناپر کینسل ہوچکا ہے۔ جس کا اعلان دو روز
قبل مدنی مذاکرے میں کردیا گیا تھا۔
جوہر ٹاؤن لاہور کے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری کا بیان

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع شروع ہوا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت میں نعت شریف پڑھی جبکہ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شورٰی نے اجتماع میں شریک
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درودِ پاک پڑھائے نیز رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری رقت انگیز دعا
کروائی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری نگرانِ
سانگھڑ شہر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
26
اگست 2022ء کو گوجرانوالہ میٹرو پولیٹن میں شعبہ مدنی
مذاکرہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فی یو سی ایک مستقل مدنی مذاکرے کے مقام کا طے ہوا اور ہر ہفتے مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز
بروقت اس کی کارکردگی جمع کرنے پر مشاورت
ہوئی۔(رپورٹ:
عبدالرحمن مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت25 اگست 2022ء بروز جمعرات ساہیوال ڈویژن تحصیل عارف والا میں ڈویژن ذمہ دار عامر عطاری کا جدول ہوا جس میں بابا محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف
پر حاضری دی۔
ان کے سجادہ نشین پیر حیدر کمال سے ملاقات کیں
اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان
مدینہ آنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں دربار شریف والی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد اطراف میں موجود دکانوں پر جاکر ہفتہ وار
اجتماع کی دعوتیں دیں اور اسلامی بھائیوں کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی۔
(رپورٹ: دانیال عطاری
پاکستان آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مفتی منیب الرحمن صاحب اور رکن شوریٰ کی دار العلوم
نعیمیہ کراچی میں شجر کاری

یکم
اگست 2022ء سے ملک بھر میں شجر کاری مہم
کا سلسلہ جاری ہے جس میں اراکین شوریٰ اور ذمہ داران دعوت اسلامی سرکاری و نجی
اداروں میں جاکر پودے لگانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 23 اگست 2022ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبہFGRF کے ذمہ داران
حاجی الطاف عطاری، فواد عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اہلسنت کا عظیم دینی درسگاہ
دار العلوم نعیمیہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے پروفیسر مفتی منیب الرحمن صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ اور دیگر ذمہ داران نے مفتی صاحب کے ساتھ مل کر ادارے میں شجر کاری کرتے
ہوئے پودے لگائے۔آخر میں مفتی صاحب نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔