ماہ صفر المظفر ”عرس اعلیٰ حضرت“ کے موقع پر ہر سال شروع ہونے والا مدنی چینل کا نہایت دلچسپ اور مقبول عام سلسلہذوقِ نعت کا سیزن 10 شروع ہونے جارہا ہے۔ سلسلے کا باقاعدہ آغاز 30 اگست 2022ء بمطابق 2 صفر المظفر 1444ھ بروز منگل رات تقریباً 10:00 بجے براہ رست مدنی چینل پر ہوگا۔سیزن 10 کے مقابلے میں کراچی، حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

مقابلے میں شرکت کے لئے ان ٹیموں کو دوگروپوں Group “A” اورGroup “B” میں تقسیم کیا گیا ہے۔ Group “A” میں کراچی، حیدر آباد، فیصل آباد اور ملتان جبکہ Group “B” میں اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور گوجرانوالہ کی ٹیم شامل ہے۔

ٹیموں کا مقابلہ اور Episodeکے شیڈول کو جاننے کے لئے درج ذیل تفصیلات ملاحظہ کیجئے:

Winner

Team

Round

Date

HYD vs FSD

Pre Quarter

30 Aug

KHI vs MULTAN

Pre Quarter

31 Aug

Group A Loser of Pre Quarter Round

(Winner of Thursday Will Qualify for Next Round)

Pre Quarter

01 Sep

LHR vs ISL

Pre Quarter

08 Sep

GRW vs QUETTA

Pre Quarter

09 Sep

Group B Loser of Pre Quarter Round

(Winner of Thursday Will Qualify for Next Round)

Pre Quarter

10 Sep

Group “A” vs Group “B”

Quarter Final

13 Sep

Group “A” vs Group “B”

Quarter Final

14 Sep

Group “A” vs Group “B”

(3 Winners of Semi Final and 1 High Scorer of Quarter Final Will Qualify for Semi Final)

Quarter Final

15 Sep

Semi Final

19 SEPTEMBER

Semi Final

Semi Final

20 SEPTEMBER

Semi Final

Grand Final

Grand Final

(22 September 2022)

Grand Final


23 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس اجتماع میں جامعات المدینہ کے کم و بیش 16 ہزار طلبہ اور اساتذۂ کرام شرکت کریں گے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کوٹ عبد اللہ مناواں لاہور میں حاجی افضال مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےتلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے 12 ینی کاموں کے حوالے سے پنجاب پاکستان کے شہر لاہور DHA میں واقع قراٰن سینٹر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے عاشقان رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہر دم دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی بغداد عطاری بھی موجود تھے۔


صوبہ بلوچستان کے ڈویژن قلات کے ڈسٹرکٹ  مستونگ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری،FISS کے ایڈمنسٹریٹر محمد سجاد گولا، مدرسۃ بالغان کے نگرانِ مجلس محمد عابد عطاری، صوبائی ذمہ دار قاری نظام اور کوئٹہ ڈویژن کنٹونمنٹ ٹاؤن کے نگران نور العین عطاری نے بھی شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں نماز کا طریقہ سکھایا گیا اور 22اگست 2022ء کو نگران شوریٰ کے ہونے والے ٹیچر اجتماع کی دعوت پیش کی گئی جس پر شرکا نے گاڑی چلانے اور مدرسہ بالغان شروع کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 اگست 2022 ء کو مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی نے فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ذمہ داران سے ملاقات کی ، اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ کا وزٹ کیا مدنی عملے  سے ملاقات کی اور شعبے کے حوالے سے ذمہ داران کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پنجاب کےشہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اجتماعِ پاک کی ابتداء معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوئی جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے ”دل کی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مزید رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں تھیں۔

اسی سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بذریعہ ٹیلیفون جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے رابطہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور تمام سیاسی اراکین آپ کے ساتھ شریک ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹیلیفون پر جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دعا بھی کی۔


دنیا بھر میں اسلام کے پیغام و تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت17 اگست 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی قافلہ افریقی ملک یوگنڈا کی طرف سفر پر روانہ ہوا۔

سفر سے قبل شرکائے مدنی قافلہ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جس پر رکنِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور بھر پور انداز میں بیرونِ ملک یوگنڈا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار ان نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علی محمد خان کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں شعبہ FGRF کے تحت حال ہی میں ہونے والی شجرکاری مہم سمیت دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر علی محمد خان نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ مل کر مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ کے احاطے میں پودہ بھی  لگایا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے  ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی جیل روڈ لاہور پنجاب  میں سینئر صحافی و تجزیہ کارمجیب الرحمٰن شامی سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متأثرہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں امت کی خیر خواہی کے لئے ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر نگرانِ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مجیب الرحمٰن شامی کو رواں سال 2022ء میں ہونے والی شجرکاری مہم سے آگاہ کیا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)